• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نتیش رانے نے کیرالا کو ’’منی پاکستان‘‘ قراردیا

Updated: December 30, 2024, 10:44 PM IST | Mumbai

کہا کہ راہل اور پرینکا اسی لئے وہاں سےجیتتے ہیں، بعد میں صفائی پیش کی

Nitish Rane
نتیش رانے

مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کے ذریعہ اپنا  سیاسی قد بلند کرنے والے نتیش رانے فرنویس کابینہ میں  وزیر بننے کے باوجود باز نہیں آئے۔  راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی کی وائناڈ سے جیت پر تنقید کرتے ہوئے پورے کیرالا کو ’’منی پاکستان‘‘ قراردے دیا۔ ملک کی ایک اہم ریاست کو پاکستان قرار دینے کی ان کی اس حرکت پر اپوزیشن نے سخت اعتراض کرتے ہوئے بی جےپی سے اس پر اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ غلطی کا احساس ہونے کے بعدخودنتیش  نے صفائی دینے کی کوشش کی ہے۔
 پونے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  رانے   نےکہا کہ’’کیرالا منی پاکستان ہے تبھی تو راہل گاندھی اوران کی بہن وہاں سے منتخب ہوتی ہیں۔ سارے دہشت گرد ان کوووٹ دیتے ہیں۔  وہ دہشت گردوں کو ساتھ لینے کے بعد ہی ایم پی بنے ہیں۔‘‘ واضح طور پر سمجھا جاسکتاہے کہ ریاستی وزیر مسلمانوں کیلئے ’’دہشت گرد‘‘ کا لفظ استعمال کر رہے تھے۔   اس سلسلے میں سوال اٹھنے کے بعد   منگل کو انہوں نے صفائی پیش کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نظر نہیں آئے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ وہ کیرالا اور پاکستان کا موازنہ کررہے تھے۔ان کےمطابق’’کیرالا یقیناً ہندوستان کا حصہ ہے مگر ہندوؤں کی گھٹی تعداد فکرمندی کا باعث  ہے۔و ہاں ہندوؤں کا مسلمان اور عیسائی ہوجانا روز کا معمول بن گیا ہے۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK