روس اور یوکرین میں دو سال سے زائد عرصے سے جنگ جاری ہے۔ اس دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی فوجی طاقت کااعتراف کیا۔
EPAPER
Updated: May 28, 2024, 10:23 AM IST | Agency | Kyiv
روس اور یوکرین میں دو سال سے زائد عرصے سے جنگ جاری ہے۔ اس دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی فوجی طاقت کااعتراف کیا۔
روس اور یوکرین میں دو سال سے زائد عرصے سے جنگ جاری ہے۔ اس دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی فوجی طاقت کااعتراف کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں روس کی فوجی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ روس کے خلاف مل کر کام کریں کیونکہ جنگ میں کوئی بھی ملک تنہا ماسکو سے مقابلہ نہیں کر سکتا۔
زیلنسکی نے کہا کہ جب فروری۲۰۲۲ء میں روس نے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تو ہم اکیلے تھے مگر تنازع کے بعد مغربی ممالک کی حمایت کی وجہ سے ہم آج تک ان کا مقابلہ کر رہے ہیں لیکن اب بھی ایسے ہی مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ دنیا روس کو دھمکائے بغیر صرف یہ دکھائے کہ وہ ان کے خلاف کتنی متحد اور کتنی مضبوط ہے؟یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ دنیا کی جانب سے ماسکو کو دیئے جانے والے اس پیغام کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ پوتن اپنی بقا اور اپنی سلامتی کے بارے میں سوچیں اور روسی عوام یہ سوچیں کہ وہ اپنے ملک کی آزادی کو کیسے بچا سکتے ہیں ؟