• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’ماسک کے بغیراسٹیشن میں داخلہ نہیں‘ کورونا سے متعلق ریلوے کی مہم شروع

Updated: January 05, 2023, 10:30 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

ریلوےاسٹیشنوں پر بینرآویزاں کرکے مسافروں میں بیداری کی کوشش ۔فی الوقت جرمانہ ، کوئی کارروائی اور کسی قسم کی سختی نہیں

Banner displayed at the entrance gate of Naigaon Railway Station.
نائیگاؤںریلوے اسٹیشن کے داخلی گیٹ پر آویزاں بینر۔ (تصویر: ا نقلاب)

:’ماسک کے بغیر اسٹیشن میں داخلہ نہیں‘ ریلوے نے کورونا سے متعلق مہم شروع کردی۔ ریلوے اسٹیشنوں پر اس طرح کے بینرلگاکرمسافرو ںکوبیدار کیا  جارہا ہے۔فی الوقت جرمانہ،کسی قسم کی سختی یا کوئی اور کارروائی نہیںکی جارہی ہےبلکہ صرف مسافروں کو متوجہ کیا جارہا ہے ۔
 نمائندۂ انقلاب نے نائیگاؤں ریلوے اسٹیشن کے مین گیٹ پربھائندر کی جانب نمایاں طور پر لگائے گئے بینر کو دیکھا ، اس کی تصویرکشی کے بعد ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او سمیت ٹھاکور سے بات چیت کی ۔
 چیف پی آر ا و سمیت ٹھاکر نےبتایاکہ ’’ حالات کو دیکھتے ہوئے کوروناوائرس کےتعلق سےبیداری مہم شروع کردی گئی ہے۔ ابھی ریلوے کی جانب سے ماسک لگانےکی اپیل کی جارہی ہے اورایسے بینرلگائے جارہے ہیں جن پرماسک اور بغیرماسک والے مسافروں کاعلامتی خاکہ بھی شائع کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے یہ پیغام دیاجارہا ہے کہ وہ کوروناکے تعلق سے پہلے کی طرح احتیاط برتیں۔حالانکہ ابھی ریلوے کی جانب سے بغیرماسک والے مسافروں کے ساتھ کسی قسم کی سختی یاجرمانہ وغیرہ نہ تووصول کیا جارہا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا گیاہے، صرف احتیاط برتنے کاپیغام دیاجارہا ہے۔‘‘ انہوں نےیہ بھی کہا کہ ’’چونکہ ریلوے مسافروں کی کثیر تعداد ہے اوربھیڑ بھاڑ بہت زیادہ ہوتی ہے اس لئے اگرمسافر ذمہ داری کاثبوت دیتے ہوئے کوروناوائرس سے متعلق ہدایات پرابھی سے عمل کریں گے تواس وباء کے نقصانات کو ٹالا جاسکے گااوربہت ممکن ہے کہ کسی قسم کی سختی کی نوبت ہی نہ آئے۔‘‘ انہوںنےمزیدکہاکہ ’’ممبئی ڈویژن کی سطح پر یہ مہم شروع کی گئی ہے،حالانکہ ابھی یہ شباب پرنہیںہے لیکن مسافروں کویہ سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اگروبا پھیلے گی اورحالات تبدیل ہونےکااندیشہ ہوگا توریاستی حکومت اور مرکزی وزارت ریل کی جانب سے جو بھی قدم اٹھائے جائیں گے ، اس سے مسافروں کوآگاہ کروایا جائے گا ۔ اسی لئے یہ بینر آویزاں کئےجارہے ہیںاورآئندہ بھی کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اعلانات کے ذریعےبھی مسافروں کومتوجہ کیا جائے گا کہ وہ کورونا سے متعلق احتیاط برتیں،خود بھی اس وبا سے محفوظ رہیںاوردوسروں کوبھی بچانے کےلئے احتیاط کے ذریعے اپنا تعاون پیش کریں۔‘‘ 
 ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر اوکے مطابق ’’ ریلوے کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ مسافروں کوسہولت ملے اور اس سے زیادہ توجہ اس بات پردی جاتی ہے کہ وہ محفوظ رہیں،اسی بنیاد پر بینر وغیرہ لگانے کی یہ پیش رفت کی گئی ہے۔‘‘ 

corona Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK