• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رتن ٹاٹا کی موت کے بعد نوئل ٹاٹا، ٹاٹا ٹرسٹ کے نئے چیئرمین منتخب

Updated: October 11, 2024, 10:07 PM IST | Mumbai

رتن ٹاٹا کی موت کے بعد نوئل ٹاٹا کو ٹاٹا ٹرسٹ کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ ممبئی میں ہونے والی میٹنگ کے دوان یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Noel on the right while Ratan Tatan can be seen on the right. Photo: X
دائیں جانب نوئل جبکہ دائیں جانب رتن ٹاٹاکو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر:ـ ایکس

۹؍ اکتوبر کو ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رتن ٹاٹا کی موت کے بعد آج نوئل ٹاٹا کو ’’ٹاٹا گروپ ‘‘کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ ممبئی میں ہونے والی میٹنگ کے بعد یہ انتخاب کیا گیا ہے اور بورڈ آف ٹاٹا ٹرسٹ نے بھی اس فیصلے کو قبول کیا ہے۔ رتن ٹاٹا، جنہوں نے کئی عرصہ ٹاٹا گروپ اور ٹاٹا ٹرسٹ کی قیادت کی تھی، کی کوئی اولاد نہیں تھی اور انہوں نے ٹرسٹ کیلئے اپنے جانشین کے نام کا اعلان نہیں کیا تھا۔ اسی لئے ان کے بھائی نوئل ٹاٹا، جو گزشتہ کئی برسوں سے ٹاٹا ٹرسٹ سے جڑے ہوئے ہیں، کو ٹاٹا ٹرسٹ کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جنگ کا خدشہ برقرار، ایران اسرائیل کا ایکدوسرے کو انتباہ، یاہواور بائیڈن کی گفتگو

کارپوریٹ کے وکیل ایچ پی رانینا نے کہا ہے کہ ’’ٹاٹا ٹرسٹ نے نوئل ٹاٹا کا انتخاب کر کے درست فیصلہ کیا ہے۔ اب کوئی بھی ٹرسٹ میں ہم آہنگی اور تسلسل کی توقع کر سکتا ہے اور ہمیں یہ اعتماد ہے کہ ٹاٹا گروپ کی بہتری اسی میں ہے۔ پی گوپال کرشنن نے نول ٹاٹا کو ایک بہترین اور سمجھدار انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ٹرسٹ کیلئے ان کا انتخاب بہترین فیصلہ ہے۔ نوئل ٹاٹا ٹرسٹ کی بھلائی کیلئے بہت کچھ کر سکیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK