• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوئیڈا کے گاؤں میں کھدائی کے دوران خزانہ ہاتھ لگ گیا!

Updated: October 11, 2024, 12:12 PM IST | Agency | Noida

زیورات اور اشرفیاں لوٹنے کی لوگوں میں ہوڑ لگ گئی، محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم اور پولیس نے لوگوں کو منتشر کیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

سونا، چاندی اور خزانہ کی طلب کسے نہیں ہوتی؟ قصے کہانیوں میں یہ چیزیں تو ممکن ہوتی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کم ہوتا ہے لیکن نوئیڈا(گوتم بدھ نگر) کے دَنکور علاقہ کے راج پور کلاں گاؤں میں کچھ اسی طرح کا واقعہ پیش آیا۔ یہاں گزشتہ دنوں زمین میں دبا ہوا قدیم خزانہ دریافت ہوا تو  پورے گاؤں میں ہنگامہ مچ گیا۔واقعہ یہ ہے کہ گاؤں کے مکھیا کیلاش کے کھیت میں جے سی بی سے کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں چاندی کے سکّے اور زیورات پائے گئے ہیں۔ قریب ۱۸؍ سے ۲۰؍زیورات کے ٹکڑے ملے ہیں جن کی جانچ محکمہ آثار قدیمہ کر رہا ہے۔
معاملہ تب سامنے آیا جب ایک دیہی باشندہ اپنی زیر تعمیر عمارت کیلئے اس کھیت سے مٹی لے جا رہا تھا۔ کھدائی کے دوران یہاںمٹی کے ساتھ سکّے  بکھرے ہوئےنظر آئے۔ خزانہ کی خبر پھیلتے ہی گاؤں کے لوگ بڑی تعداد میں کھیت کی طرف دوڑ پڑے اور سکوں اور زیورات کو حاصل کرنے کی بھاگ دوڑ شروع ہو گئی۔ لوٹ پاٹ کے دوران لوگوں نے زیورات اور سکوں کو اپنے قبضہ میں لینے کی کوشش کی۔ اطلاع ملنے کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچی۔ انہوں نے قریب ۲۰؍اقسام کے زیورات کے بڑے ٹکڑوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ گاؤں میں اس خزانہ کی چرچا ہر کسی کی زبان پر ہے۔ خاص طور پر بچوں کے درمیان۔زمین کے نیچے دبے زیورات اور سکے ملنے کے بعد گوتم بدھ نگر کی تاریخ کی ایک نئی پرت کھلنےکا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ یہاں پہلے سے ہی قدیم عہد سے جڑے کئی شواہد اور آثارموجود ہیں۔  یہاں کے بسرکھ کو راون کی جائے پیدائش کہا جاتا ہے جبکہ دَنکور قصبہ مہا بھارت عہد کے گرو دروناچاریہ سے بھی جڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK