• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوئیڈا: بقایا ادا نہ کرنے پرسبزی فروش کی پٹائی، بازارمیں برہنہ پریڈ کرائی گئی

Updated: September 20, 2023, 2:41 PM IST | Inquilab News Network | Uttar Pradesh

نوئیڈا کے ایک بازار میں قرض نہ اداکرنے پر سبزی فروش کو مارا پیٹا اور برہنہ کیاگیا۔ اس واقعےکا ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے شیئر کیا جارہا ہے جس میں قرض دہندہ متاثرہ شخص کوبرہنہ حالت میں بازار میں گھومنے پر مجبور کرتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

The accused are in police custody. Photo: X Noida Police
واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نوئیڈا پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔(تصویر،ایکس اکاونٹ/نوئیڈا پولیس)

نوئیڈا کے ایک بازار میں قرض نہ اداکرنے پر سبزی فروش کو مارا پیٹا اور برہنہ کیاگیا۔ اس واقعےکا ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے شیئر کیا جارہا ہے جس میں قرض دہندہ متاثرہ شخص کوبرہنہ حالت میں بازار میں گھومنے پر مجبور کرتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق متاثرہ شخص قرض دہندہ کے پاس بقیہ قرض کا ایک حصہ ادا کرنے گیا تھا جو اس نے پچھلے مہینے کاروبار کے لیے لیا تھا اور باقی رقم کی ادائیگی کے لیے مزید وقت کی درخواست کی تھی۔ اس واقعہ کا ویڈیو کلپ یوپی کانگریس نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کر یوگی سرکار کوہدف تنقید بنایاہے۔ پوپی کانگریس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’نوئیڈا کے فروٹ منڈی میں لہسن بیچنے والے انیل کو بدمعاشوں نے برہنہ کر دیا اور سرعام پریڈ بھی کی۔ اس کا جرم صرف یہ تھا کہ اس نے ایک شخص سے ۵؍ہزار روپے ادھار لیے تھے جس میں سے وہ ۳؍ہزار روپے واپس نہیں کر پایا تھا۔ سوچو! ۳؍ ہزار روپے کی اتنی بڑی سزا...
کسی کی عزت نفس اور سماجی قدر کی پرواہ کیے بغیر ۳؍ہزار روپے کیلئے اس کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ یوپی میں نہ تو عزت ہے اور نہ ہی قانون کا خوف۔کیا بابا کی پولیس غریبوں کے وقار کی حفاظت کرنے کی بجائے امیروں کے قدم چومتی رہے گی؟‘
میڈیارپورٹس کے مطابق ایڈیشنل ڈی سی پی (سنٹرل نوئیڈا) راجیو دکشت نے کہا کہ’’ مقامی فیز ۲؍ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ ۳۲۳، ۳۴۲، ۳۵۷، ۵۰۴، ۵۰۶ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ ۶۶ ای کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔‘‘
راجیو دکشت نے مزید کہا کہ’’سندر سنگھ، جو کہ کلیدی ملزم ہے، اور اس کے معاون بھگنداس سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مفرور افراد کو بھی جلد ہی پکڑا جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK