ان دنوں شمالی ہند میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے اور وہاں سے آنے والی سرد ہواؤں کے سبب ممبئی شہرومضافات میں بھی ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 28, 2024, 7:39 PM IST | Mumbai
ان دنوں شمالی ہند میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے اور وہاں سے آنے والی سرد ہواؤں کے سبب ممبئی شہرومضافات میں بھی ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ان دنوں شمالی ہند میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہےاور وہاں سے آنے والی سرد ہواؤں کے سبب ممبئی شہرومضافات میں بھی ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ منگل کو ممبئی کا کم از کم درجہ حرارت ۱۶ء۸؍ ڈگری سیلسئس درج کیا گیا جو گزشتہ ۱۰؍ برس میں نومبر مہینے میں ممبئی کا دوسرا سب سے کم درجہ ٔ حرارت ہے۔ اس سے قبل ۱۱؍ نومبر ۲۰۱۶ء میں سب سے کم ۱۶ء۳؍ ڈگری سیلسئس درج کیا گیاتھا۔ بدھ کو ممبئی میں کم از کم درجہ حرارت ۱۷ء۶؍ ڈگری درج کیا گیا جو معمول سے ۲ء۵؍ڈگری کم ہے۔ اس سلسلےمیں ممبئی کے محکمہ موسمیات کی افسر سشما نائر سےرابطہ قائم کرنے پر انہوں نے بتایا کہ جب بھی شمالی ہندوستان میں درجہ ٔ حرارت کم ہوتا ہے اور وہاں سے ممبئی میں ہوائیں آتی ہیں، وہ ٹھنڈک اپنے ساتھ لاتی ہے اسی لئے ممبئی کا موسم بھی سر د ہو جاتا ہے۔