ممبئی میں تعمیراتی کاموں کی اجازت کو روکنے کے ہائی کورٹ کے انتباہ کے بعد مہاراشٹر حکومت نے۲۰۰۹ء کے فائر سیفٹی اصولوں کو نافذ کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیاہے ۔ مہاراشٹر حکومت نے بامبے ہائی کورٹ میں یہ اطلاع دی ۔
EPAPER
Updated: October 12, 2024, 11:15 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
ممبئی میں تعمیراتی کاموں کی اجازت کو روکنے کے ہائی کورٹ کے انتباہ کے بعد مہاراشٹر حکومت نے۲۰۰۹ء کے فائر سیفٹی اصولوں کو نافذ کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیاہے ۔ مہاراشٹر حکومت نے بامبے ہائی کورٹ میں یہ اطلاع دی ۔
ممبئی میں تعمیراتی کاموں کی اجازت کو روکنے کے ہائی کورٹ کے انتباہ کے بعد مہاراشٹر حکومت نے۲۰۰۹ء کے فائر سیفٹی اصولوں کو نافذ کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیاہے ۔ مہاراشٹر حکومت نے بامبے ہائی کورٹ میں یہ اطلاع دی ۔
حکومت کا ۱۰؍اکتوبر کو نوٹیفکیشن ’انسانی ساختہ آفات سے کمزور عمارتوں کیلئے خصوصی ضوابط‘ سے متعلق ہے جو ممبئی ۱۱/۲۶؍کے دہشت گردانہ حملوں اور بم دھماکوں کے بعد وضع کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ۹؍اکتوبر کو حکومت پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے بامبےہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اگر ضروری قدم نہیں اٹھائے گئے، تو وہ ممبئی میں مختلف پلاننگ اتھارٹیز یا کارپوریشنوں کی طرف سے دی جانے والی تعمیرات کی تمام منظوریوں کو روکنے کا حکم جاری کرنے پر غور کر ے گی۔
بامبےہائی کورٹ کی سرزنش کے بعد مہاراشٹر حکومت نے جمعہ کو عدالت کو مطلع کیا کہ اس نے ممبئی اور مہاراشٹر میں کمزور عمارتوں کے لئے فائر سیفٹی کے اصولوں کو نافذ کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔
عدالت نے کہا تھا کہ آگ لگنے کے حادثات کی روشنی میں حکومت سے فوری فیصلے کی توقع ہے جس میں ۶؍اکتوبر کو چمبور کی سدھارتھ کالونی میں ایک ہی خاندان کے ۷؍افراد بشمول ۳؍ نابالغ ۲؍ منزلہ مکان میں آگ لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔
چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے اور جسٹس امیت بورکر کی بنچ نے وکیل ابھا سنگھ کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی درخواست پر حکم جاری کیاجس میں وکیل آدتیہ پرتاپ نے حتمی نوٹیفکیشن کو جلد جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔