Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

نوہیرا شیخ کو ۳؍ ماہ میں ۲۵؍کروڑ ادا کرنے کا حکم

Updated: March 07, 2025, 9:53 AM IST | Agency | New Delhi

سپریم کورٹ نے ہیرا گولڈ کی ایم ڈی سےکہا کہ اتنی رقم ادا کرو ورنہ جیل جانے کیلئے تیار رہو۔

Nowhera Sheikh. Photo: INN
نوہیرا شیخ۔ تصویر: آئی این این

سپریم کورٹ نے ہیراگولڈ کی ایم ڈی اور کروڑوں کے گھوٹالے کی ملزم نوہیرا شیخ کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے سخت فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ای ڈی کو حکم دیا ہے کہ اگر نوہیرا شیخ ۹۰؍ دنوں کے اندر سرمایہ کاروں سے اکٹھا کی گئی رقم کا ایک حصہ یعنی ۲۵؍ کروڑ روپے واپس نہیں کرتی ہیں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے۔نوہیرا شیخ ہیرا گولڈکی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ ان پر ۵؍ ہزار ۶۰۰؍ کروڑ روپے کے گولڈ گھوٹالے کا الزام ہے۔ نوہیرا کے پر سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کا بھی الزام ہے۔ ان کے خلاف کئی ریاستوں میںکیس درج  ہیں۔
 معاملے کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس  پاردی والا کی  بنچ نے کہا کہ نوہیرا شیخ گزشتہ سال نومبر سے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ اسی لئے اب ہم ملزمہ کو آخری موقع دیتے ہیں کہ وہ تین مہینوں کے اندر ۲۵؍کروڑ روپے جمع کریںورنہ ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی اورجیل بھیج  دیا جائے گا۔نوہیرا شیخ کے وکیل کپل سبل نے اس دوران دلیل دی کہ ان کے موکل کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ حالانکہ ای ڈی دی نے بتایا کہ نوہیرا شیخ کی کئی جائیدادیں قرق کی گئی ہیں لیکن ان کے وکیل نے جائیدادوں کی فہرست دستیاب نہیں کرائی جنہیں نیلام کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK