Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ہندوستان میں امیروں کی تعداد میں اضافہ،۱۹۱؍ارب پتی

Updated: March 07, 2025, 12:38 PM IST | Agency | New Delhi

نائٹ فرینک نے ’دی ویلتھ رپورٹ-۲۰۲۵ء‘ میں بتایا کہ ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ کی جائیداد والوں میں۶؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

The number of nobles in India is increasing. Photo: INN
ہندوستان میں  رئیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ تصویر: آئی این این

  نئی دہلی ( ایجنسی ):ملک میں امیروں اور ارب پتیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ کی دولت رکھنے والے افراد کی تعداد جلد ہی ایک لاکھ تک پہنچنے والی ہے۔ملک میں اب۱۹۱؍ ارب پتی ہیں۔ بدھ کو گلوبل رئیل اسٹیٹ کنسلٹنگ کمپنی نائٹ فرینک  کی ’دی ویلتھ رپورٹ-۲۰۲۵ء‘ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ کی جائیداد والوں میں۶؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔  ملک میں اب ایک کروڑ ڈالر (تقریباً۸۷؍ کروڑ روپے) سے زیادہ کی جائیداد والے لوگوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے۶؍ فیصد سے بڑھ کر۸۵؍ ہزار ۶۹۸؍ ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں سب سے زیادہ نیٹ ورتھ والوں (ایچ این ڈبلیو آئی) کی تعداد بڑھ کر۲۰۲۴ء میں۸۵؍ ہزار۶۹۸؍ ہونے کا اندازہ ہے جبکہ۲۰۲۳ء میں یہ تعداد۸۰؍ ہزار۶۸۶؍تھی۔ کمپنی نے کہا کہ۲۰۲۸ء تک یہ تعداد بڑھ کر ۹۳؍ ہزار ۷۵۳؍ پر پہنچنے کی امید ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں امیروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگلے کچھ سال میں یہ تعداد اور بھی بڑھنے کی امید ہے۔ہندوستان میں ارب پتیوں کی آبادی میں بھی۲۰۲۴ء میں سالانہ  بنیاد پر تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کنسلٹنگ کمپنی نے کہا ہے کہ فی الحال  ہندوستان میں ۱۹۱؍ارب پتی ہیںجن میں سے۲۶؍ پچھلے سال ہی اس زمرے میں شامل ہوئے جبکہ۲۰۱۹ء میں یہ تعداد صرف۷؍ تھی۔ یعنی۵؍ سال میں ان کی تعداد ۲۷؍ گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
 ہندوستانی ارب پتیوں کی مشترکہ دولت کا تخمینہ۹۵۰؍ارب ڈالر ہے، جو امریکہ (۷۵۰۰؍ ارب ڈالر) اور چین (ایک ہزار ۳۴۰؍ارب ڈالر) کے بعد عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔  
 اس سلسلے میںنائٹ فرینک آف انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ششیر بیجل نے  کہا کہ ہندوستان میں بڑھتی جائیداد اس کی اقتصادی مضبوطی اور طویل مدتی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ملک میں بڑھتی انٹرپرینیورشپ، عالمی انضمام اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کے ساتھ ہائی نیٹ ورتھ ویلیو والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ششیر بیجل نے کہا کہ ہندوستان کا ہائی نیٹ ورتھ والا طبقہ اپنی سرمایہ کاری ترجیحات میں رئیل اسٹیٹ سے لے کر عالمی ایکویٹی تک کو توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی دہائی میں عالمی جائیداد بنانے میں ہندوستان کا اثر اور مضبوط ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK