• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عیدالا لضحیٰ کے موقع پر کشمیر کے بازاروں میں گاہکوں کی زبردست گہما گہمی

Updated: June 17, 2024, 2:55 PM IST | Srinagar

بیکری دکانوں پر مختلف بیکری و مٹھائی مصنوعات کیلئے بھیڑ، مٹن اور دودھ کی دکانوں پربھی گاہکوں کی بھیڑ نظرآئی۔

A crowd can be seen at a shop in Kashmir. Photo: PTI.
کشمیر کی ایک دکان پر بھیڑ کو دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

عیدالا لضحیٰ کے سلسلے میں وادی کشمیر بالخصوص گرمائی دارالحکومت سری نگر کے تمام بازاروں میں اتوار کو گاہکوں کی غیرمعمولی بھیڑ امڈ آئی جن کو صبح سے ہی بیکری دکانوں پر مختلف بیکری و مٹھائی مصنوعات، مٹن کی دکانوں پر گوشت اور دودھ کی دکانوں پر دودھ کے مصنوعات بشمول پنیر کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ کرانہ، پھل، سبزی اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکانوں پر بھی خریداروں کو بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔ بیشتر بیکری و مٹھائی، مٹن، چکن اور دودھ دہی کی دکانوں پر لوگ قطاروں میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔ 
 دلچسپ بات یہ ہے کہ مقامی لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد مقامی بیکری پر ملک کی دوسری ریاستوں بالخصوص جنوبی ہندوستان کے شہر حیدرآباد سے درآمد کی جانے والی بیکری مصنوعات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس دوران گاہکوں نے الزام لگایا کہ بازاروں میں گاہکوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے منافع خوروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مٹن، چکن، پھل اور بیکری فروش گاہکوں سے اپنی مرضی کی قیمتیں وصول رہے ہیں۔ 
گاہکوں نے الزام لگایا کہ عیدالا لضحیٰ کے پیش نظر بیکری فروشوں نے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سادہ کیک جو ایک برس قبل ۵۰؍ روپے میں فروخت کیا جاتا تھا، وہی اب۱۰۰؍ سے ۱۵۰؍ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ سبزی فروشوں نے نرخ نامے بالائے طاق رکھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو تین ہفتوں کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔ گاہکوں کی شکایت ہے کہ بازاروں میں اشیا کی قیمتوں کی چیکنگ میں انتظامیہ کی غفلت ہی اصل میں دکانداروں کی من مانی کی وجہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دکاندار انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرح کو بالائے طارق رکھ رہے ہیں۔ 
رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران وادی میں مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم سے کروڑوں روپے کی نقدی نکالی گئی۔ سب سے زیادہ رش شہر کے بیکری اور مٹھائی کی دکانوں میں دیکھا گیا اور رپورٹوں کے مطابق اہلیان وادی نے گزشتہ چند دنوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی بیکری مصنوعات خریدیں۔ سری نگر کے تمام بازاروں بشمول گونی کھن، جامع مسجد، ریگل چوک اور زینہ کدل میں گاہکوں کا بھاری رش دیکھا گیا جو اشیاءضروریہ کے علاوہ ملبوسات کی خریداری میں مصروف دیکھے گئے۔ دریں اثنا سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے سربراہان نے اہلیان جموں وکشمیر سے عیدالا لضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK