سی بی آئی نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے
EPAPER
Updated: June 06, 2023, 12:47 PM IST | Bhubaneswar
سی بی آئی نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے
ادیشہ میں بھیانک ٹرین حادثے سے اب تک ۲۸۹؍ سے زائد لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں جبکہ ایک ہزار ۱۰۰؍ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ اب تک ۱۰۱؍ لاشوں کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے ۔ ایسٹر ن سینٹرل ریلوے کے ڈویزنل مینیجر رنکیش رائے نے کہا کہ ’’ ۲۰۰؍ سے زائدافراد اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک ہزار ۱۰۰؍ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ۹۰۰؍ افراد کو علاج کےبعد ڈسچارچ کر دیا گیا ہے ۔ واضح ہو کہ ۲۸۰؍ سے زائد افراد کی جانیں جا چکی ہیں اور ۱۰۱؍ لاشوں کی اب تک شناخت نہیں کی جا سکی ہے ۔
بھوبھونیشور میونسپل کارپوریشن کے کمیشنر وجے امرت کولانگے نے کہا کہ ’’ بھوبھونیشور میں اب بھی ۱۹۳؍ ہیں۔ ۸۰؍ لاشوں کی شنا خت کی جا چکی ہے اور ۵۵؍ لاشیں ان کے اہل خانہ کےحوالے کر دی گئی ہیں۔ بی ایم سی کے ہیلپ لائن نمبر پر ہمیں ۲۰۰؍ سے زائد فون موصول ہوئے تھے۔ ہم لاشوں کی شناخت کر کے انہیں اہل خانہ کے حوالے کرنے کیلئے فوری طور پر کام کر رہے ہیں ۔‘‘ سی بی آئی نے پیر کو جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ریلوے کے افسران کا کہناہے کہ’’ انٹر لوکنگ سسٹم کی وجہ سے اتنا خوفناک حادثہ ہوا ہے۔‘‘جبکہ ادیشہ کے ریلوےمنسٹر اشوینی ویشنو کا کہنا ہے کہ ’’ روٹس کی وجہ سے یہ دردناک حادثہ پیش آیا تھا اور جو لوگ ا س کے ذمہ دار ہیں ان کی تلاش جاری ہے ۔سی بی آئی اس کی مکمل جانچ کرے گی۔ اس کے بعد علم ہو گا کہ یہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا تھا۔ ‘‘