• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ادیشہ: کلنگا یونیورسٹی میں نیپالی طالبہ پراکرتی لمسال کی یاد میں اسکالرشپ جاری

Updated: February 21, 2025, 2:12 PM IST | Bhubaneswar

ادیشہ کی کلنگاانسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی نے نجی انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کی ۲۰؍ سالہ نیپالی طالبہ پراکرت لمسال کی یاد میں اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے،یہ اعلان یونیورسٹی کے بانی اچیوتا سمانتا نے بدھ کو کیا، جنہوں نے متوفی طالبہ کے والد اور چچا سے ملاقات کرکے تعزیت پیش کی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ادیشہ کی کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی نے نجی انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کی ۲۰؍سالہ نیپالی طالبہ پراکرت لمسال کی یاد میں اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے جس نے ۱۶؍فروری کو اپنے ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی، جس کے بعد کیمپس میں بدامنی پھیل گئی تھی۔ یہ اعلان  یونیورسٹی کے بانی اچیوتا سمانتا نے بدھ کو کیا، جنہوں نے متوفی طالبہ کے والد اور چچا سے ملاقات کی، اور تعزیت پیش کی۔ سمانتا نے کہا، ’’لمسال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس کے نام پر اسکالر شپ کا آغاز کیا جائے گا۔‘‘
نیپال کے نئی دہلی سفارتخانے کے سینئر حکام نے بدھ کو کیمپس میں اپنے ملک کے طلباء سے ملاقات بھی  کی، اور انہیں یقین دلایا کہ ایسے واقعات نہیں دہرائے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے ان طلبہ کی واپسی کی سہولت کیلئے فعال اقدامات کئے ہیں، جن کی واپسی ابھی باقی ہے۔‘‘ سامنتا نے نیپال کے وزیر خارجہ آرزو رانا دیوبا اور پانی کی فراہمی کے وزیر پردیپ یادو سے بھی بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ یونیورسٹی تمام طلباء کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانےکیلئے پرعزم ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس سے قبل بدھ کو، مقتول طالبہ کی لاش کو قانونی رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد نیپال روانہ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK