ہریانہ کےضلع کروکشیتر میں کسانوں نے مہاپنچایت کی، کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھر کے مطابق اب ہریانہ میں کسانوں سے زیادتی کا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 23, 2024, 12:30 PM IST | Agency | Kurukshetra
ہریانہ کےضلع کروکشیتر میں کسانوں نے مہاپنچایت کی، کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھر کے مطابق اب ہریانہ میں کسانوں سے زیادتی کا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔
۳؍ اکتوبر کو کسان ملک بھر میں ریلوے ٹرین بلاک کرکے احتجا ج کریں گے۔ اتوا ر کو ہر یانہ کےضلع کروکشیتر کے پیپلی میں کسانوں نے مہاپنچایت کی۔ اس مہاپنچایت میں سرون سنگھ پنڈھر، جگجیت سنگھ دلے وال، امرجیت سنگھ موہری اور دیگر کسان لیڈروں نے حصہ لیا۔ مہاپنچایت میں خاتون کسان بھی بڑی تعداد میں پہنچیں۔
اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھر نے کہا کہ ہریانہ بھر میں کسانوں کی طرف سے مہا پنچایت کی جارہی ہے۔ بی جے پی حکومت نے جس طرح سے کسانوں کو ستایا ہے، ان کے ساتھ زیادتی کی ہے، اب ہریانہ میں اس کا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ مہا پنچایت کرکے ہم ہریانہ کے کسانوں کو یاد دلاتے ہیں کہ کس طرح کسانوں کیخلاف طاقت کا استعمال کیا گیا ؟انہوں نے بتایا کہ۳؍ اکتوبر کو ہندوستان بھر میں ۲؍ گھنٹے کیلئے ریلوے ٹریک بلاک کر دیا جائے گا اور آنے والے وقت میں تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔
اس دوران امرجیت سنگھ موہڈی نے کہا کہ ہماری تحریک کا مقصد دیگر سیاسی جماعتوں کو خبردار کرنا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کے ساتھ بدتمیزی کریں گی اوران کے ساتھ ناانصافی کریں گی تو کیسے متحد ہو کر ان کے خلاف لڑائی لڑی جائے گی؟
ان کے مطابق کسان اپنے مطالبات کیلئے مسلسل آندولن کر رہے ہیں اور آنے والے وقت میں اس آندولن کو مزید تیز کیا جائے گا۔