سال ۲۰۱۸ سے۲۰۲۲ءکےدوران ملک میں ۲۰۰؍شیروںکا اضافہ ہوا ہے۔ پروجیکٹ ٹائیگر کے ۵۰؍ سال مکمل ہونے پر کرناٹک کےمیسور پہنچے وزیراعظمء۲۰۱۸ نریندر مودی نے بتایا کہ ملک میں شیروں کی آبادی بڑھ کر ۳؍ ہزار ۱۶۷؍ہو گئی ہے۔
EPAPER
Updated: April 10, 2023, 11:04 AM IST | Mysore
سال ۲۰۱۸ سے۲۰۲۲ءکےدوران ملک میں ۲۰۰؍شیروںکا اضافہ ہوا ہے۔ پروجیکٹ ٹائیگر کے ۵۰؍ سال مکمل ہونے پر کرناٹک کےمیسور پہنچے وزیراعظمء۲۰۱۸ نریندر مودی نے بتایا کہ ملک میں شیروں کی آبادی بڑھ کر ۳؍ ہزار ۱۶۷؍ہو گئی ہے۔
سالء۲۰۱۸سے۲۰۲۲ءکےدوران ملک میں ۲۰۰؍شیروںکا اضافہ ہوا ہے۔ پروجیکٹ ٹائیگر کے ۵۰؍ سال مکمل ہونے پر کرناٹک کے میسور پہنچے وزیراعظم نریندر مودی نے بتایا کہ ملک میں شیروں کی آبادی بڑھ کر ۳؍ ہزار ۱۶۷؍ہو گئی ہے۔ ۲۰۱۸ءمیں یہ تعداد ۲؍ ہزار ۹۶۷؍ تھی۔ اس سے پہلے مودی اتوار کی صبح ساڑھے ۸؍ بجے بانڈی پور ٹائیگرریزرو پہنچے۔ٹی شرٹ، ٹراؤزر، جیکٹ، ٹوپی، کالے چشمےاور کیمرے کے ساتھ نئے روپ میں نظر آئے۔
مودی بی ٹی آر میں۲۲؍کلومیٹر کی سفاری کے بعدپڑوسی تمل ناڈو کی سرحدسےمتصل چامراج نگر ضلع کےمڈومالائی ٹائیگر ریزرو (ایم ٹی آر ) میں تھیپاکاڈو ہاتھی کیمپ پہنچےاور آسکر ایوارڈیافتہ دستاویزی فلم ’دی ایلیفینٹ وِسپرس‘ کے مرکزی ستارے بومن بیلی یوگل کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیراعظم کا دورہ سفاری پروجیکٹ ٹائیگر کے ۵۰؍سال مکمل ہونے کے موقع پر پروگراموں کا حصہ ہے۔ انہوں نے فرنٹ لائن فیلڈ اسٹاف اور تحفظ کی سرگرمیوںمیں شامل ایس ایچ جی کے ساتھ بات چیت کی۔واضح رہے کہ انتخابی ریاست کرناٹک میں مودی کا یہ ۸؍واں دورہ ہے اور انہوں نے جنگلی حیات کی پناہ گاہ میں۲؍گھنٹےگزارے۔ بی ٹی آر کے عہدیداروں نے بتایا کہ۹؍اپریل کو وزیر اعظم مودی کے دورہ کے پیش نظر باندی پور ٹائیگر ریزرو میں اور اس کےآس پاس سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔مودی نےاس کے بعد تمل ناڈو کی سرحد سے متصل ضلع چامراج نگر کے مڈومالائی ٹائیگر ریزرو میں تھیپاکاڈو ایلیفنٹ کیمپ کا دورہ کیا اور آسکر ایوارڈ یافتہ ستاروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہاتھی کیمپ کے مہاوتوں اور کاوڑیوں سے بھی بات چیت کی۔
کرناٹک میںمیسور اوٹی ہائی وے پر وسیع مغربی گھاٹوں کے دلکش ماحول کے درمیان واقع، بی ٹی آر نیلگیری بایوسفیئر ریزرو کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس کے شمال مغرب میں کرناٹک میں راجیو گاندھی نیشنل پارک (ناگرہول) ہے۔ اس کے شمال میں تمل ناڈو کا مڈوملائی وائلڈ لائف سینکچوئری واقع ہے۔ جنوب اور جنوب مغرب میں کیرالہ میں وایناڈ وائلڈ لائف سینکچوئری ہے۔ایک زمانے میں سابق مہاراجاؤں کی نجی شکار گاہ اور نیلگیر کے دامن میں آباد، بانڈی پورکاشیروں کے ساتھ ایک طویل تعلق رہا ہے۔ پرندوں کی ۲۰۰؍ سے زیادہ اقسام اور نباتات کاتنوع اس کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے۔ باندی پور میںساگون، شیشم، صندل، انڈین لاریل، انڈین کنوٹری،بڑے گچھے دار بانس سمیت عمارتی لکڑی کے درختوں کا ایک وسیع سلسلہ ہے۔
پروجیکٹ ٹائیگر کے۵۰؍سال مکمل ہونے کےموقع پر وزیراعظم مودی نے ٹائیگر سے متعلق نئے اعداد و شمار جاری کئے۔ اس کے علاوہ ایک سکہ بھی جاری کیاگیا۔وزیر اعظم نے انٹرنیشنل بگ کیٹس الائنس(آئی بی سی اے)کا بھی آغاز کیا۔ یہ تنظیم دنیا بھر میں بلیوں کی ۷؍بڑی انواع کے تحفظ پر توجہ دے گی: شیر، شیرببر، برفانی چیتے، پینتھر، پوما، جیگوار اور چیتا۔