• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دیوالی کےموقع پر رانی باغ میں لوگوں کا اژدہام، آمدنی میں کئی گنا اضافہ

Updated: October 30, 2022, 10:08 AM IST | saadat khan | Mumbai

چھٹی والے دن صورتحال یہ تھی کہ چڑیا گھر کے باہر فٹ پاتھ پر بھی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی جسے قابو کرنے کیلئے انتظامیہ کو پولیس بلانی پڑی

Compared to 2019, Rani Bagh`s income increased by 138% this time
۲۰۱۹ء کے مقابلے اس بار رانی باغ کی آمدنی میں ۱۳۸؍ فیصد اضافہ ہوا

دیوالی کےموقع پربائیکلہ کے ویرجیجاماتا اُدیان ( رانی باغ ) میں حسب روایت سیر وتفریح کیلئے آنےوالوں کی اس بار بھی بھیڑ رہی۔ اس کی وجہ سے دیوالی کے ایک ہفتہ میں یہاں کے ٹکٹوں سے موصول ہونےوالی رقم میں  ۲۰۱۹ء کی دیوالی کےمقابلے ۱۳۸؍فیصد کا اضافہ ہواہے۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۰ء اور ۲۰۲۱ء میں کورونا کے سبب رانی باغ کو بند رکھا گیا تھا۔
  ۲؍ سال بعد آنے والی عوام کی بھیڑ سے یہاں کے فٹ پاتھ جام ہوگئے تھے۔ بھیڑ بے بے قابو ہو گئی تھی۔ایسی صورت میں کسی طرح  کا حادثہ پیش نہ آئے اس لئے انتظامیہ نے پولیس طلب کرکے بھیڑ پرقابو پایا۔ اطلاع کے مطابق دیوالی کےدوران ۶؍ دنوںمیںتقریباً۳۵؍لاکھ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔جبکہ ۲۰۱۹ءمیں دیوالی کےموقع پر ۱۴ء۷۰؍لاکھ روپےکے ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔
  ویر جیجاماتا اُدیان کے ڈائریکٹر سنجے ترپاٹھی نے انقلاب کوبتایاکہ ’’ کورونا وائر س کی وباء پر قابو کےبعد جب سے چڑیاگھر کھلاہے ،عوام بڑی تعدادمیں یہاں آر ہےہیں۔ اس کی وجہ سےہمیں اضافی انتظام کرناپڑرہاہے۔ گزشتہ منگل کو ۲۵؍  ہزار ۲۹؍ لوگوں نے ٹکٹ خریدے تھے۔بھیڑ کایہ عالم تھاکہ چڑیا گھر کے اندر جگہ نہیں تھی ۔ حتیٰ کہ  گیٹ کےباہر فٹ پاتھ پر بڑی تعدادمیں لوگ جمع ہوگئےتھے۔ چونکہ یہ ایک اہم سڑک ہے ۔ فٹ پاتھ پر اتنی بھیڑ جمع ہونے سے ایسامحسوس ہورہاتھاکہ اگر بھیڑ پر قابونہیں پایاگیاتو کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔اسی بھیڑ کو قابو کرنے کیلئے ہمیں پولیس طلب کرنی پڑی۔ ‘‘
 انہوں نے بتایاکہ ’’ چڑیا گھرمیں پینگوئن اور دیگر نئے جانوروں کے آنے سے یہاں آنے والوںکی تعدادمیں  امسال کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ بالخصوص تہوار کے موقع پر بھیڑ بہت بڑھ جاتی ہے۔ گزشتہ جمعرات کوبھی ہجوم پر قابو پانے کیلئے گیٹ پر پولیس تعینات تھی۔ حتیٰ کہ چڑیا گھر کےبند ہونےکےباوجود لوگ گیٹ کےباہر کھڑے تھے۔ امسال جنوری اور اکتوبر کے دوران ۶ء۸۷؍ کروڑ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔ جبکہ ۲۰۱۹ءمیں پورے سال میں ۴ء۴۷؍ کروڑ روپے کی ٹکٹ فروخت کئے گئے تھے۔ انہوںنے بتایا کہ چڑیا گھر کی آمدنی چھٹیوں اور تہواروں مثلاً دیوالی اور کرسمس کے دوران  بڑھ جاتی ہے۔ امسال گرمی کی چھٹی میں مئی اور جوان ۲۰۲۲ء کےدرمیان ۲ء۳۴؍لاکھ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئےتھے۔  ۲۰۱۹ءمیں انہی مہینوںمیں ایک کروڑ ۲۰؍ہزار روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔واضح رہےکہ چڑیا گھر کے ٹکٹ بالغ کیلئے ۵۰؍اور بچوںکیلئے ۲۵؍ روپے کے ہیں۔

rani baug Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK