• Mon, 21 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منتخب ہونے والے عازمین کوپہلی قسط جمع کرانے میں ایک دن باقی!

Updated: October 20, 2024, 8:47 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

اس تعلق سے عازمین کومزیدمہلت دی جائے گی یا نہیں اس کا فیصلہ ۲۱؍اکتوبر کوہوگا۔۲۳؍اکتوبر تک ۵؍اہم کاغذات جمع کرانے ہیں

Selected pilgrims coming to submit their documents to the Hajj Committee
حج کمیٹی میں اپنے کاغذات جمع کرانے آنے والے منتخب عازمین

قرعہ اندازی میں منتخب کئے جانے والے ریاست کے ۱۷؍ ہزار ۳۹۷؍ عازمین کو پہلی قسط ایک لاکھ ۳۰؍ ہزار ۳۰۰؍ روپے پیر۲۱؍ اکتوبر تک جمع کرانے میں محض ایک دن کا وقت باقی ہے مگر بڑی تعداد میں عازمین نے اب تک پہلی قسط‌جمع نہیں کرائی ہے۔دوسری جانب ۵؍ اہم دستاویزات ۲۳؍ اکتوبر تک جمع کرانا ہے۔پہلے ۸۱؍ہزار ۸۰۰؍ روپے پہلی قسط‌کے طور پر جمع کرائے جاتے تھے۔ اس لئے کئی عازمین کیلئے ایک ساتھ اتنی رقم جمع کرانے میںدشواری پیش آرہی ہے۔
 مہاراشٹر حج کمیٹی میں رابطہ قائم کرنے پراس کی توثیق کی گئی کہ منتخب ہونے والے ۱۷؍ہزار سے زائد عاز مین میں سے ابھی ۱۰؍ہزار عازمین نے بھی پہلی قسط جمع نہیںکرائی ہے ۔ حالانکہ سنیچر کوکاغذات جمع کرانے کیلئے حج کمیٹی پہنچنے والوں کی کافی بھیڑبھاڑ تھی۔ اس لئے حج کمیٹی کوامید ہے کہ عازمین کی جانب سے مزید تاخیر نہیں کی جائے گی، وقت پرپہلی قسط جمع کرادی جائے گی تاکہ حج کا پروسیس آگے بڑھانے میں آسانی ہو۔
رقم جمع کرانے کی تاریخ میںتوسیع؟
 مہاراشٹر حج کمیٹی کا کہناہے کہ عازمین کی جانب سےیہ درخواست کی جارہی ہے کہ پہلی قسط جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ عازمین کے اس مطالبے سے مرکزی حج کمیٹی کومطلع کرادیا گیا ہے۔ سنیچر کو حج ہاؤس میںجنرل باڈی میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ تاریخ میں توسیع کا اندازہ آخری تاریخ یعنی ۲۱؍ اکتوبر کوہوگا ۔ 
 ۵؍ضروری کاغذات کیا ہیں 
(۱)حج درخواست فارم کی کاپی (۲) ذاتی طور پر ڈکلیئریشن (۳) کسی بھی سرکاری اسپتال سے حاصل کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ (۴) وہائٹ بیک گراؤنڈ والی تصویر (۵) بینک میں جمع کرائی گئی رقم کی اوریجنل رسید ۔یہ تمام کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ۲۳؍ اکتوبرہے۔ 
 اس دفعہ مہاراشٹر سے مجموعی طور پر ۲۳؍ ہزار ۳۹۷؍ درخواستیں موصول ہوئی تھیں ۱۷؍ ہزار ۳۹۷؍کوٹہ دیا گیا ہے۔ ریزرو کٹیگری میں بغیر محرم کے ۴۵؍سال سے زائد عمر کی ۹۰؍ خواتین اور ۶۵؍سال سے زائد عمر کی۱۶؍خواتین شامل ہیں جبکہ ۶۵؍ سال سے زائد عمر کے ریزرو کٹیگری میںجگہ پانے والے۲؍ہزار ۳۲۲؍ عازمین ہیں۔

hajj Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK