• Fri, 07 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیمنٹ کنکریٹ روڈ کے جاری کام جون تک مکمل کئے جائیں۔ میونسپل کمشنر کی ہدایت

Updated: February 07, 2025, 11:10 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

بارش کے دوران شہریوں کو آمد و رفت میں دقتوں سے بچانے کیلئے ممبئی کے میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی نے سیمنٹ کنکریٹ ( سی سی )سڑکیں تعمیر کرنے والے ٹھیکیداروں اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ جاری کاموں کو جون  کے اخیر تک مکمل کر لیں۔

A road in Maham is being constructed with cement concrete. Photo: Ashish Raje
ماہم کی ایک سڑک کوسیمنٹ کنکریٹ سے بنایا جارہا ہے۔ تصویر: آشیش راجے

بارش کے دوران شہریوں کو آمد و رفت میں دقتوں سے بچانے کیلئے ممبئی کے میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی نے سیمنٹ کنکریٹ ( سی سی )سڑکیں تعمیر کرنے والے ٹھیکیداروں اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ جاری کاموں کو جون  کے اخیر تک مکمل کر لیں۔ انہوںنے یہ بھی حکم دیا ہے کہ صرف اسی شرط پر نئی سڑکوں کی کھدائی کی اجازت دی جائے جب اس کو یقینی بنائے جائے کہ اس کا کام مانسون شروع ہونے سے قبل یعنی ۳۱؍ مئی تک مکمل ہو جائے گا۔میونسپل کمشنرگگرانی نے بتایاکہ ’’ ممبئی کی سڑکوں کو ۲؍مرحلوں میں سیمنٹ کنکریٹ کا تعمیر کرنے کا کام جاری ہے۔پہلے مرحلے  میں جنوری ۲۰۲۳ء سے کام شروع کیا گیا تھاجس کے تحت ۶۹۸؍ سڑکوں (۳۲۴؍ کلو میٹر) کو سیمنٹ کنکریٹ کا تعمیر کیاجارہا ہے ۔ اب تک اس کا ۱۸۷؍ کلو میٹر یعنی ۲۶؍ فیصد کام مکمل کر لیاگیا ہےاور بقیہ کام جاری ہے۔ اسی طرح دوسرے مرحلے کا کام دسمبر ۲۰۲۴ء سے شروع کیاگیا تھا۔ اس مرحلے میں ۱۴۲۰؍ روڈ ( ۳۷۷؍ کلو میٹر) کو سی سی کیا جارہا ہے ۔   دوسرے مرحلے کا ۵۰؍ فیصد سی سی روڈ کا کام جون ۲۰۲۵ء تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔‘‘ بی ایم سی کی  جانب سے چند سڑکوں کی تعمیر کے خصوصی پروجیکٹ بھی جاری ہیںجن میں مغربی مضافات  میں ملاڈ مشرق پولیس ہاؤسنگ کے قریب کا روڈ، لگون روڈ ، ملاڈ سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب کا روڈ، ماگاتھانے (بوریولی مشرق) سے گوریگاؤں(مشرق)  کے  درمیان ڈی پی روڈ، مشرقی مضافات میں وکھرولی (مشرق) میں سری نگر کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی  سے ای ای ایچ پی سومن روڈ کے درمیان سروس روڈ اور سلپ روڈ (وکھرولی مشرق) شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ناہور میں فورٹس اسپتال کے قریب ملٹی سپر اسپیشلٹی اسپتال جانےوالے روڈ کی بھی تعمیر کا کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK