• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گجرات میں صرف ایک مسلم رُکن اسمبلی منتخب ہوا

Updated: December 10, 2022, 10:23 AM IST | ahmedabad

مسلمانوں کی خاطر خواہ آبادی والے ۱۷؍ اسمبلی حلقوں میں بی جےپی کی فتح

Women workers distributing sweets on BJP`s victory in Gujarat.
گجرات میں بی جےپی کی فتح پر خاتون کارکن مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے۔

گجرات اسمبلی میں  مسلم نمائندگی ۳؍ سے گھٹ کر ایک رہ گئی ہے۔   عمران کھیڑا والا کانگریس کے واحد امیدوار ہیں جو فتح حاصل کرکے اسمبلی میں پہنچے ہیں جبکہ ابڈسا اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرنے والے جٹ محامد جنگ  جو جمعرات کو گنتی کے وقت کافی دیر تک اپنے مدمقابل سے آگے رہے، حتمی نتائج میں  شکست خوردہ قرار پائے۔ واضح رہے کہ ابتدائی رپورٹوں میں ان کی کامیابی کی اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر  جمعہ کے شمارے میں  انقلاب نے اسمبلی  میں مسلم نمائندوں  کی تعداد ۲؍ بتائی تھی۔ سابقہ اسمبلی میں عمران کھیڑا والا  کے علاوہ جٹ محامد جنگ اور غیاث الدین شیخ  مسلم چہرہ تھے۔ غیاث الدین احمدآباد کے دبنگ لیڈروں  میں شمار ہوتے ہیں، جو چوتھی مرتبہ الیکشن لڑ رہے تھے۔ 
  اس بیچ انتخابی نتائج کا جائزہ لینے کے بعد یہ واضح ہورہاہے کہ گجرات میں بی جےپی کی اس غیر معمولی فتح میں مسلم ووٹوں کے انتشار کا کوئی رول نہیں ہے۔ اسمبلی کی۱۹؍ سیٹیں ایسی ہیں جن میں مسلم ووٹروں کی خاطر خواہ  تعداد ہے۔ ان میں سے بی جے پی نے۱۷؍ سیٹوں پر فتح حاصل کی ہے۔مسلم اکثریتی سیٹوں میں سے۴؍سیٹیں  گزشتہ اسمبلی میں کانگریس کے قبضے میں تھیں جن میں سے۲؍سیٹیں جمال پور اور دانی لمڈا کانگریس بچانے میں کامیاب رہی ہے۔  حیرت انگیز طور پر یہ ہے کہ بی جے پی کو کافی تعداد میں ووٹ مسلمانوں کی خاطر خواہ آبادی والے علاقوں سے ملے حالانکہ  اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے ایک بھی مسلم امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ امیدواروں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد کا بغور جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ چند ایک سیٹوں کو چھوڑ دیں تو  بی جےپی کے امیدواروں کی فتح  کی وجہ مسلم ووٹوں  کا انتشار قطعی نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK