• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’صرف ایک سماج حالات کو نہیں بدل سکتا، سب کو ساتھ لینا ہوگا‘‘

Updated: October 26, 2024, 9:57 AM IST | Jalna

منوج جرنگے ۳۰؍ اکتوبر کو اعلان کریں گے کہ الیکشن میں مراٹھا سماج کو کون سے امیدواروں کی حمایت کرنی ہے۔

Manoj Jaringe Photo: INN
منوج جرنگے۔ تصویر: آئی این این

 مراٹھا سماجی کارکن منوج جرنگے نے اعلان کیا ہے کہ وہ ۳۰؍ نومبر کو یہ فیصلہ سنائیں گے کہ مراٹھا سماج کو اسمبلی الیکشن میں کن امیدواروں کی حمایت کرنی ہے۔ یاد رہے کہ ۲۹؍ نومبر الیکشن کا فارم بھرنے کی آخری تاریخ ہے۔ غالباً تمام جمع کردہ فارموں کا جائزہ لینے کے بعد جرنگے امیدواروں کے نام کا اعلان کریں گے۔  جمعرات کی شام منوج جرنگے نے جالنہ میں ایک جلسے سے خطاب کیا جہاں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاست کو بدلنے کیلئے صرف ایک سماج کے اتحاد سے کام نہیں چلے گا بلکہ اپنے ساتھ دیگر کئی سماجوں کو ملانا ہوگا، اس کے بعد ہی کوئی تبدیلی آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا’’ مجھ سے کہا جا رہا ہے کہ میں اپنی طرف سےامیدواروں کے نام کا اعلان کروں لیکن میں نے لوگوں سے کہہ دیا ہے کہ امیدوار آپ پیش کیجئے ، ہم ان امیدواروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اس کے بعد اپنی حمایت کا اعلان کریں گے۔‘‘
جرنگے نے بتایا کہ’’ کئی پارٹیوں کے باغی امیدوار اور کئی ایسے لیڈر جنہیں پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا وہ بھی میرے پاس آئے لیکن میں نے اب تک کسی کی حمایت کا وعدہ نہیں کیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہاکہ ’’ لوگوں کو اب ہم سے امید ہو چلی ہے کہ ہم انہیں انصاف دلانے کیلئے پیش قدمی کریں گے۔‘‘ جرنگے کے مطابق ’’ آج میں نے ودربھ اور مغربی مہاراشٹر کے الگ الگ اضلاع سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی۔ ابھی اور لوگ ہیں جن سے مجھے ملاقات کرنی ہے۔ اگر مجھے لوگوں سے ملاقات کیلئے پوری پوری رات جاگنا پڑا تب بھی میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔‘‘ مراٹھا کارکن نے دعویٰ کیا کہ بعض اضلاع سے ۵۰۔ ۵۰؍ امیدوار ہیں تو بعض سے ۱۲؍ یا ۱۵؍ ، ہم جس کی حمایت کریں گے وہی امیداور کامیاب ہوگا اور ان( بی جے پی) کے سارے امیدوار شکست کھا جائیں گے۔  انہوں نے کہا’’ مجھے سیاست کے معنی بدلنے ہیں۔ اب ۱۰۰؍ فیصد سماجی خدمت ہوگی۔  ہمیں کسانوں کی اور ان کی اولادوں کی آنکھوں سے آنسو پونچھنے ہیں۔ اس کیلئے عوام کا متحدہ ہونا بے حد ضروری ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK