• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غیر معمولی طوفانی بارش کے بعد دبئی ہوائی اڈاہ پر پروازیں معمول پر

Updated: April 24, 2024, 2:16 PM IST | Dubai

دبئی میں گزشتہ ۷۵؍ سال کی سب سے غیر معمولی بارش کے بعد اب حالات معمول پرآگئے ہیں۔ ہوائی اڈاہ پر پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں جبکہ طوفان کے وقت ہوائی اڈاہ پر موجود ۷۵؍ ہزار لوگوں کو کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

جزیرہ نما عرب میں بے مثال طوفانی بارشوں اور متحدہ عرب امارات کے کئی علاقوں میں سیلاب آنے کے ایک ہفتے بعد حکام نے منگل کو اعلان کیا کہ دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈاہ، جو کہ بین الاقوامی سفر کیلئے  دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے، پوری صلاحیت سے کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں ایک اور اجتماعی قبر برآمد،۳۱۰؍ لاشیں نکلیں، رفح میں۱۰؍ لاکھ افراد کی جان کو خطرہ

گزشتہ منگل کی شام سے، دسیوں ہزار ہوائی مسافر پانی سے بھرے دبئی انٹرنیشنل پر پھنسے ہوئے تھے کیونکہ غیر معمولی سیلاب کے سبب سڑکوں کے تالاب میں تبدیل ہونے کے باعث ہوائی اڈے کی جانب آنااور جانا ناممکن ہو گیا تھا۔
دبئی ہوائی اڈہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’متحدہ عرب امارات میں ۷۵؍برس ہونے والی شدید ترین بارش کے بعد دبئی ہوائی اڈاہ پرآمد و رفت کو بحال کرنے اور معمول پر لانے میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہےاور ایک دن میں تقریباً ایک ہزار ۴۰۰؍ پروازیں اڑان بھر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پولنگ فیصد بڑھانے کی فکر، اعلیٰ سطحی میٹنگ

انہوں نے کہا’’ایئر پورٹ کے اندر اور ارد گرد کی سڑکیں ۱۰۰؍فیصد صاف ہونے کی وجہ سے، ہماری افرادی قوت، لاجسٹکس اور سہولیات معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں جبکہ بارش کے سبب  ۲؍ ہزار ۱۵۵؍ پروازیں منسوخ کی گئیں اور ۱۵۵؍کا رخ موڑ ا گیا ہے۔ ہمارے لوگوں اور شراکت داروں نے آپریشن کو جاری رکھنے اور ہمارے مہمانوں کی مدد کیلئے انتھک محنت کی۔‘‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’اس خلل کے دوران مہمانوں کی فلاح و بہبود اہم ترجیح رہی اور اگرچہ ہوائی اڈوں کے ارد گرد سڑکیں بند ہونے کےسبب اشیاء کی نقل و حمل میں ابتدائی رکاوٹ تھی۔ تاہم، دونوں ہوائی اڈوں پر ۷۵؍ ہزارسے زیادہ کھانے کے پیک فراہم کئے گئے ہیں۔‘‘
۱۵؍اپریل (پیر) سے شروع ہونے والی شدید بارش نے دبئی اور متحدہ عرب امارات کے دیگر حصوں کو ۲۰؍ملی میٹر بارش نے شرابور کر دیا۔ ۱۶؍اپریل (منگل) تک اس میں شدت آئی اور دن کے اختتام تک، یہ ۲۴؍گھنٹوں میں ۱۴۰؍ملی میٹر سے زیادہ تھی جو دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر سالانہ ۷ء۹۴ ؍ملی میٹر کی اوسط بارش سے کہیں زیادہ تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK