• Thu, 21 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کانوینٹ اسکول کو اڈانی فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے پر اپوزیشن کی تنقید

Updated: October 07, 2024, 1:06 PM IST | Ali Imran | Chandrapur

چندر پورکے گھوگھس کے ماؤنٹ کارمیل کانوینٹ اسکول کا انتظام احمد آباد کی اڈانی فاؤنڈیشن کو دیا جارہا ہے۔

Mount Carmel Convent School which was run by Christian missionaries. Photo: INN
ماؤنٹ کارمیل کانوینٹ اسکول جو عیسائی مشنری کے زیرانصرام چل رہا تھا۔ تصویر : آئی این این

ضلع کے گھوگھس میں واقع ایک نجی اسکول کا انتظام اڈانی فاؤنڈیشن کو سونپا جارہا ہے۔ اپوزیشن نے اسکول کا انتظام اڈانی گروپ کے حوالے کرنے کے اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔ کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ورشا گائیکواڑ نے الزام لگایا ہے کہ مہاراشٹر حکومت اڈانی کے مفاد کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے مہاراشٹر کی صنعتوں کو گجرات لے جایا جاتا تھا اور اب اسکولوں، میونسپلٹی اور گاؤں پنچایتوں کو بھی اڈانی کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس معاملے پر سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے، ایم ایل سی امباداس دانوے سمیت کئی لیڈران مہایوتی حکومت پر تنقیدکرچکے ہیں۔ 
 معلوم ہو کہ شندے حکومت نے ریاست کے ۹؍اسکولوں کے انتظام کی منتقلی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ان میں سے ایک چندر پور ضلع کا ماؤنٹ کارمیل کانوینٹ اسکول بھی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اسکول عیسائی مشنری کے زیر انصرام چلایا جاتا ہے۔ جس کا انتظام اب اڈانی فاؤنڈیشن، احمد آباد کو سونپا جارہا ہے۔ 
 ریاستی اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں ایک جی آر جاری کیا ہے۔ اس جی آر کے بعد کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔ 
  فی الحال کارمیل ایجوکیشن سوسائٹی ماؤنٹ کارمیل کانوینٹ ہائی اسکول چلا رہی ہے۔ اس اسکول میں پہلی سے بارہویں تک تعلیم دی جاتی ہے۔ جی آر کے مطابق اس اسکول کی انتظامیہ کو اگلے پندرہ دنوں میں باضابطہ طور پر اڈانی فاؤنڈیشن کو منتقل کرنے کو کہا گیا ہے۔ جی آر میں کہا گیا ہے کہ اڈانی فاؤنڈیشن اسکول کے طلبہ کو برقرار رکھنے کا پابند ہوگا۔ اڈانی فاؤنڈیشن اسکول کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بھی پوری ذمہ داری لے گی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول کے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اوراڈانی فاؤنڈیشن کو تمام اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ اڈانی فاؤنڈیشن سے متعلق شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی یا کسی بھی شکایت کی صورت میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ کی منتقلی کو منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK