• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اپوزیشن کوجمہوریت اور الیکشن کمیشن پر بھروسہ نہیں: فرنویس

Updated: December 16, 2024, 1:29 PM IST | Agency | Nagpur

وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کا ناگپور میں شاندار استقبال کیا گیا۔ جابجا ان کی تصویر والے بینرز لگائے گئے۔

Convoy of Chief Minister Devendra Farnavis during procession in Nagpur. Photo: INN
ناگپور میں جلوس کے دوران وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کا قافلہ۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے اتوار کو اپوزیشن پر تنقید کی اور اس پر جمہوریت اور الیکشن کمیشن پر بھروسہ نہ ہونے کا سنگین الزام لگایا۔ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ناگپور پہنچنے پر فرنویس کاپارٹی کارکنوں اور عوام کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔ اس دوران ناگپور ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے فرنویس نے کہا، ’’یہ ایک خوشی کا لمحہ ہے۔ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد میں اپنی جنم بھومی اور کرم بھومی آیا ہوں۔ ناگپور میرا خاندان ہے اور اس میں میرے خاندان کا استقبال ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: پولیس تحویل میں نوجوان کی موت کے بعد پربھنی میں دوبارہ حالات کشیدہ، ناندیڑ میں بھی کشیدگی

فرنویس نے۵؍ دسمبر کو ریاستی انتخابات میں کامیابی کے بعد تیسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ مہایوتی نے۲۸۸؍ میں سے۲۳۰؍ سیٹیں حاصل کیں۔ اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی نے صرف۴۶؍ سیٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کا الزام لگا رہی ہے۔ 
 ای وی ایم کے معاملے کو اپوزیشن کے ذریعہ جارحانہ انداز میں اٹھانے کے بارے میں پوچھے جانے پر فرنویس نے کہا، ’’یہ لوگ (مخالفین) مایوس ہوچکے ہیں، انہیں جمہوریت اور الیکشن کمیشن پر بھروسہ نہیں ہے۔ انہیں سپریم کورٹ اور ریزرو بینک پر بھروسہ نہیں ہے۔ وہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کو نہیں مانتے۔ ‘‘وزیر اعلیٰ نے ناگپور ہوائی اڈے سے اپنی رہائش گاہ تک جلوس نکالا۔ جلوس کے راستے میں ان کی تصویر والے بڑے بڑے بینرز لگائے گئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK