• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اردو مرکز کی جانب سے اتوار ۱۲؍ جنوری کو’’کیفی واک‘‘ کا انعقاد، شبانہ اعظمی کی خصوصی شرکت

Updated: January 10, 2025, 1:32 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

معروف ادبی و ثقافتی تنظیم اردو مرکز نے ممبئی کے مرکزی علاقے میں ماضی میں رہائش پذیر اردو کی جیدشخصیات کے تعارف اور نوجوانوں کو ان سے متعارف کرانے کے لئے جو خصوصی واک (گشت ) کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اور قابل تقلید بھی۔ اسی سلسلے کے تحت اتوار ۱۲؍ جنوری کو ’کیفی واک‘ کا انعقاد کیا جارہاہے۔

Kaifi Azmi. Picture: INN
کیفی اعظمی۔ تصویر: آئی این این

معروف ادبی و ثقافتی تنظیم اردو مرکز نے ممبئی کے مرکزی علاقے میں ماضی میں رہائش پذیر اردو کی جیدشخصیات کے تعارف اور نوجوانوں کو ان سے متعارف کرانے کے لئے جو خصوصی واک (گشت ) کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اور قابل تقلید بھی۔ اسی سلسلے کے تحت اتوار ۱۲؍ جنوری کو ’کیفی واک‘ کا انعقاد کیا جارہاہے۔ اس واک کی خصوصیت یہ ہو گی کہ اس میں کیفی اعظمی کی دختر، مشہور اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظمی بھی شرکت کریں گی۔
اس بارے میں اردو مرکز کے روح رواں ایڈوکیٹ زبیر اعظمی  نے بتایا کہ ’’مدنپورہ، ناگپاڑہ اور بھنڈی بازاراردو کے مشہور شاعروں کامسکن رہا ہےجن میں مجروح سلطانپوری، ساحر لدھیانوی، جاں نثاراختر، علی سردار جعفری اورکیفی اعظمی کے نام قابل ذکر ہیں۔ اس سے قبل ہم نے سعادت حسن منٹو پر ’منٹو واک ‘ کا انعقاد کیا تھا اور اس مرتبہ ہم مشہور ترقی پسند شاعر کیفی اعظمی  واک کا انعقاد کررہے ہیں۔ ‘‘ ایڈوکیٹ زبیر اعظمی کے مطابق کیفی اعظمی  واک کے انعقاد کا مقصد اس علاقے سےجڑی ان کی یادوں کو تازہ کرنا ہے اور اس میں ہمارا ساتھ شبانہ اعظمی دیں گی۔ اس واک میں کیفی اعظمی کی زندگی اور ان کی شاعری پر گفتگو کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کا دورہ کرایاجائے گاجہاں انہوں نے اپنی زندگی  اہم حصہ گزارا۔   
واضح رہے کہ یہ خصوصی گشت اتوار ۱۲؍  شام ۴؍بجے بمقام اردو مرکز( ممبئی بیگ مارکیٹ بوری مسجد)کےپاس سے شروع ہوگا جو  ناگپاڑہ اور مدنپورہ کے علاقے  سے گزرتا ہوا اردو مرکز پر ختم ہو گا ۔ اس واک میں شامل ہونے کے خواہش مند افراد ایڈوکیٹ زبیر اعظمی سے رابطہ کرکے رجسٹریشن کروالیں۔ جلد ہی اس طرح کی اگلی کڑی میں مراٹھی کے انقلابی شاعر نامدیو ڈھسال کی زندگی کا تعارف پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK