• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسامہ بن لادن کے ساتھی ایمن الظواہری کا انتقال ہو چکا ہے، انتہا پسندوں کی جانب سے اطلاع

Updated: November 15, 2020, 10:39 AM IST | Agency | Riyadh

سوشل میڈیا پر شام کی جنگجو تنظیم ’حراس الدین‘ نے خبر دی لیکن باوثوق ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی،کبھی القاعدہ میں نمبر ۲؍ کی پوزیشن پر رہ چکے ایمن پر کروڑوں کا انعام تھا

Alzawhiri
کبھی روزانہ سرخیوں میں رہنے والا چہرہ ایمن الظواہری

 عالمی سطح پر دہشت گردی کے لئے مشہور تنظیم   کے بانی اسامہ بن لادن کو تو مبینہ طور پر ۲۰۱۱ء میں امریکہ نے قتل کر دیا تھا لیکن اس کا سب سے قریبی ساتھ  ایمن الظواہری کہاں ہے یہ کسی کو نہیں معلوم ہے ۔ نہ ہی ایک عرصے سے میڈیا میں اس کے تعلق سے کوئی خبر  آئی ہے۔ لیکن  اب شدت پسند عناصر کے ذریعے چلائے جانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ القاعدہ کا سربراہ ایمن الظواہری فوت ہو چکا ہے۔ اعلان کرنے والوں میں شام میں القاعدہ کا ونگ ’حراس الدين‘ گروپ شامل ہے۔ اگر اس خبر کی تصدیق ہو گئی تو یہ القاعدہ تنظیم کیلئے ایک اور بڑا دھچکا ہو گا۔
 سوشل میڈیا پر نے انکشاف کیا گیا ہے کہ حراس الدین گروپ اور الظواہری کے درمیان کئی ہفتوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ اس سے گمان غالب ہے کہ القاعدہ کے سربراہ کی موت واقع ہو چکی ہے۔ الظواہری کی جانب سے جاری آخری ہدایت شام میں شدت پسند گروپ `ہیئۃ تحریر الشام کے ساتھ براہ راست جنگی تصادم سے اجتناب برتنے کےتعلق سے تھی۔کہا جا رہا ہے کہ ۲۰۱۱ء میں اسامہ بن لادن کی جگہ القاعدہ کی سربراہی سنبھالنے والے الظواہری کی موت جگر کے سرطان کے سبب واقع ہوئی ہے۔
 دوسری جانب دہشت گرد تنظیموں اور شدت پسند تحریکوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ جس کا نام ہی ’سائٹ ‘ہے کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریٹا کینز نے سنیچر کو ایک ٹویٹ کیا ہے جس میںان رپورٹوں کا حوالہ دیا گیاہے جن کے مطابق القاعدہ کا سربراہ ایمن الظواہری سرطان میں مبتلا ہونے کے نتیجے میں کئی ماہ قبل دنیا سے رخصت ہو چکا ہے۔ ریٹا کے مطابق القاعدہ نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی کئی بار ایسا ہواہے کہ القاعدہ کے اہم اور نمایاں کمانڈر ہلاک ہوئے مگر تنظیم کی جانب سے خبر کی تصدیق کئی ماہ بعد سامنے آئی۔
 ریٹا نے واضح کیا کہ القاعدہ کا معمول ہے کہ وہ اپنی کسی بھی اہم شخصیت کی موت پر فوری طور پر خبر جاری نہیں کرتا ہے۔ مثلا تنظیم نے حمزہ بن لادن کی موت کی قطعا تصدیق نہیں کی اگرچہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے اگست ۲۰۱۹ء میں اسی وقت اس کی تصدیق کی تھی۔ اسی طر ح ۲۰۱۵ء میں تنظیم کا ایک کمانڈر باسم عزام الامریکی فوت ہو گیا تھا تاہم تنظیم کی جانب سے اسے تسلیم کرنے میں ۵؍ ماہ کا عرصہ لگا۔واضح رہے کہ اگر ایمن الظواہری کی موت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو اس کے جاں نشیں کے طور پر اہم ترین نام محمد صلاح الدین زیدان عُرف `سیف العدل کا ہے۔الظواہری کا پورا نام ایمن محمد ربیع الظواہری ہے۔ اس کی پیدائش ۱۹؍ جون  ۱۹۵۱ءکو ہوئی تھی۔ اسامہ بن لادن  کی حیات میں وہ تنظیم کی دوسری پوزیشن پر تھا۔امریکہ نے الظواہری کی گرفتاری پر بھی ڈھائی کروڑ ڈالر  کاانعام رکھا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK