• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: بلوچستان میں کوئلہ کان پر مسلح حملے میں۲۰؍افراد ہلاک

Updated: October 12, 2024, 2:33 PM IST | Agency | Balochistan

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو ایک چھوٹی نجی کوئلہ کان پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم۲۰؍ کان کن ہلاک اور ۷؍ دیگر زخمی ہوگئے۔

A victim can be seen undergoing treatment at a hospital in Quetta. Photo: PTI
کوئٹہ کے اسپتال میں زیرعلاج ایک متاثرہ دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر:پی ٹی آئی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو ایک چھوٹی نجی کوئلہ کان پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم۲۰؍ کان کن ہلاک اور ۷؍ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع مقامی پولیس نے دی۔ رپورٹ کے مطابق ڈُکی اسٹیشن ہاؤس آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ ’’آج علی الصبح مسلح افراد کے ایک گروپ نے ڈکی علاقے میں جنید کول کمپنی کی کانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ انہوں نے کانوں پر راکٹ اور گرینیڈ بھی داغے۔‘‘ ڈکی ڈسٹرکٹ اسپتال کے ایک ڈاکٹر جوہر خان شادی زئی نے کہا ’’ہمیں اب تک ضلعی اسپتال میں۲۰؍ لاشیں اور ۶؍ زخمی ملے ہیں۔‘‘
 چیئرمین ضلع کونسل دکی خیر اللہ ناصر نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ شرپسندوں  نے کول کمپنی کے دفتر پر گرینیڈ اور راکٹ لانچرز سے حملہ کیا اور سائٹ پر موجود مشینری کو آگ بھی لگا دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK