Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

پاکستان : جعفر ایکسپریس حملے میں ۲۶؍ افراد ہلاک، ۱۸؍ فوجی شامل

Updated: March 15, 2025, 12:44 PM IST | Agency | Islamabad

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں کہا : ہلاکتوں میں اضافے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

Pictured is the Jaffar Express, the terrorists who hijacked it, and the hostages. Photo: INN
تصویر میں جعفرایکسپریس، اسے ہائی جیک کرنے والے دہشت گرداور یرغمالی۔ تصویر: آئی این این

پاکستانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس پر بلوچ جنگجوؤں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد۲۶؍ تک پہنچ گئی ہے جن میں۱۸؍ فوجی  شامل ہیں۔ ڈی ڈبلیو کی خبر کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے سربراہ  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے   وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اس لئے کہ ان کے بقول جن ۳۵۴؍ یرغمالیوں کو بازیاب کرایا گیا ہے، ان میں سے بھی۳۷؍ زخمی ہیں۔فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ مرنے والوں میں ۱۸؍ فوجیوں کے علاوہ ریلوے پولیس کے ۳؍ اہلکار اور ۵؍ عام شہری  ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ۴؍ سیکوریٹی اہلکار شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوئے لیکن ان کا تعلق ٹرین کے مسافروں سے نہیں تھا۔
سیکوریٹی فورسیز نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے تمام جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ اس آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
ڈی جی لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے۱۱؍ مارچ کو تقریباً ایک بجے کے قریب بولان کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا اور جعفر ایکسپریس کو روکا۔
سیکوریٹی ذرائع نے کہا کہ۱۲؍ مارچ کو دوران  آپریشن مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK