مقتول وکیل کے بیٹے نے بلوچستان کے پولیس تھانے میں عمران خان کے خلاف کیس درج کروایا ہے
EPAPER
Updated: June 08, 2023, 2:48 PM IST | Islamabad
مقتول وکیل کے بیٹے نے بلوچستان کے پولیس تھانے میں عمران خان کے خلاف کیس درج کروایا ہے
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی نے کہا ہے کہ ’’ عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کے الزام میں دہشت گرد مخالف قانون کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ منگل کو بلوچستان کی راجدھانی کوئٹہ میں نامعلوم ملزمین نے وکیل عبدا لرزاق کو ہائی کورٹ جانے کےدوران نشانہ بنا کر شوٹ کر دیا تھا۔ منگل کو ہی مقتول وکیل کے بیٹے سراج احمد نے اپنے والد کی موت کے خلاف کیس درج کروایا تھا۔ ایف آئی آر میں انہوںنے نشاندہی کی تھی کہ ان کے والد کو عمران خان نے قتل کروایا ہے ۔ پی ٹی آئی نے اپنے وہاٹس ایپ پیغام میں اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ شہر کے شہید جمیل ککر پولیس تھانے میں عمران خان کے خلاف کیس درج کرایا گیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے ارسال کردہ شکایت کی فوٹو کاپیکے مطابق سراج احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کیس درج کروانے کےبعد ان کے والد کو دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ انہوںنے کہا کہ ’’میں اپنے والد کی موت کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہراتا ہوںکیونکہ میرے والد کو مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ ‘‘ واضح ہو کہ وکیل عبدالرزاق نے ۲۲؍ اپریل کو عمران خان اور سابق نائب ترجمان قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل ۶؍کے تحت ہائی کورٹ میں قانونی پٹیشن داخل کروائی تھی جس میں اس بات کو واضح کیا گیا تھا کہ انہوںنے اسمبلی کو غیر قانونی طور پر تحلیل کیا ہے۔ قبل ازیں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات کی وضاحت کی تھی کہ’’ عمران خان نے عبدالرزاق شار کووطن سے بغاوت کرنے کے کیس سے بچ نکلنےکیلئے قتل کروایا ہے۔ ‘‘ اس ضمن میں تحریک انصاف کمیٹی کے ترجمان رؤف حسن نے اس دعویٰ کی تردید کرتے ہوئےشہباز شریف اور رعنا ثناءاللّہ پرہی قتل کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔