• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: عمران خان کی پارٹی پولیس رکاوٹوں کے باوجود ایک بڑا جلسہ کرنے میں کامیاب

Updated: September 21, 2024, 10:00 PM IST | Islamabad

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی نے لاہور میں پولیس رکاوٹوں کے باوجود ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا، اس میں اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی عمران خان کی تقریر سنائی گئی، جبکہ سوشل میڈیا پر عوام سے بڑے پیمانے پر اس میں شرکت کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔عمران خان نے اسے’’ کرو یا مرو ‘‘کے حالات سے تعبیر کیا تھا۔

A scene from PTI`s Lahore rally. Image X
پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کا ایک منظر۔ تصویر ایکس

پاکستان کے شہر لاہور میں عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف نے پولیس کے ذریعے حائل کی گئی رکاوٹوں کے باوجود ایک بڑا جلسہ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ حالانکہ پولیس نے ۶؍ بجے کے حتمی وقت کا حوالہ دیتے ہوئے لائٹ اور مائک بند کردئے تھے۔اس سے قبل پارٹی نے تاریخی مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت طلب کی تھی، جو نا منظور ہو گئی، جس کے بعد یہ جلسہ شہر سے باہر ایک مویشی منڈی میں منعقد کیا گیا۔اس خبر کے بعد کے پولیس کے ذریعے جلسہ گاہ جانے والے راستے بند کئے جا سکتے ہیں، عمران خان کے حامی صبح سے ہی جلسہ گاہ پر جمع ہونا شروع ہو گئے۔حکومت نے تحریک انصاف کو دوپہر ۳؍ بجے سے شام ۶؍ بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی۔تین بجے کے بعد پولیس نے جلسہ گاہ جانے والے تمام راستے بند کر دئے۔اور شام چھ بجے تمام لائٹ اور مائک بند کرکے اسٹیج کو بزور طاقت اپنے قابو میں لے لیا۔حالانکہ اس دوران شرکاء اور لیڈران کی جانب سے زبر دست احتجاج بھی کیا گیا ۔۹؍ مئی ۲۰۲۳ء کے بعد منظور شدہ یہ پہلی ریلی تھی، جبکہ ۹؍ مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مبینہ طور پر فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے۔
جلسہ کے آخری حصے میں اے آئی کے ذریعے  تیار کی گئی عمران خان کی گئی تقریر سنائی گئی، جس میں انہوں نے موجودہ حکومت کو عوامی رائے کو چوری کرنے والا بتایا ساتھ ہی عوام سے یہ عہد بھی لیا کہ وہ ہر حال میں آئین کی حفاظت کریں گے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ مستقبل کی نسلوں کی بقاءکی جنگ ہے۔
تحریک انصاف پارٹی کے لیڈران نے سڑکوں کو کنٹینر سے بند کئے جانے کی مذمت کی، حالانکہ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کسی بھی سڑک کو بند کرنے کی تردید کی۔ اس سے قبل جمعہ کو جیل میں قید عمران خان نے عوام سے کہا کہ ’’تھا کہ لاہور کا جلسہ عوام کیلئے’’ کرو یا مرو‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے۔آئین نے جلسہ کی اجازت دی ہے ،لیکن حکومت یہ حق چھیننا چاہتی ہے۔لیکن پی ٹی آئی کے حامی جیلوں کو بھر دیں گے۔‘‘ اس کے علاوہ پارٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھی عوام سےآگے بڑھ کر بڑی تعداد میں اس جلسے میں شرکت کرنے کی گزارش کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK