• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان :خادم حسین رضوی سپرد خاک، نمازِ جنازہ میں عوام کاجم غفیر

Updated: November 22, 2020, 6:40 AM IST | Agency | Islamabad

تحریک لبیک کا ۱۰؍ لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کا دعویٰ، حکام نےشرکاء کی تعداد۵؍ لاکھ کے قریب بتائی

Khadim Hussain Rizvi Janaza
پاکستان :خادم حسین رضویسپرد خاک، نمازِ جنازہ میں عوام کاجم غفیر

مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے بانی  خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک لاہور میں ان کےصاحبزادے حافظ سعد حسین رضوی نے نمازجنازہ پڑھائی۔مرحوم کی تدفین مسجد رحمت العالمین کے مدرسے ابوذر غفاری میں کی گئی۔  اس موقع پر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سمیتلاکھوں افراد نے شرکت کی۔تحریک لبیک کے مطابق جنازے میں ۱۰؍ لاکھ سے زیادہ لوگ شریک تھے جبکہ حکومتی اداروں اور میڈیارپورٹس کے مطابق۵؍ لاکھ کے قریب لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر شہر میں  سیکوریٹی ہائی الرٹ پر رکھی گئی۔ ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکارواں کو تعینات کیا گیا تھا۔تحریک لبیک  کے کارکنان بھی پولیس کے ہمراہ سیکوریٹی پر مامور رہے اور لوگوں کو مکمل چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ کورونا خدشات کے پیش نظر اس موقع پر شریک شہریوں نے فیس ماسک کا استعمال کیا۔
   مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گریٹر اقبال پارک تحریک لبیک کے کارکنان اور عقیدت مندوں سے بھرگیا تھا جس کی وجہ سے پارک میں داخلے کے تمام دروازے بند کرد یئے گئے تھے۔  بادشاہی مسجد سے ملحق گراؤنڈ، شاہی قلعہ گراؤنڈ ، داتا دربار سے مینار پاکستان ، بتی چوک تک ہزاروں افراد نمازجنازہ ا دا کرنے کے لئے سڑکوں پرموجود تھے۔ قریبی گھروں ،دکانوں اور مالز کی چھتوں سمیت آزادی فلائی اووربھی لوگوں کا جم غفیرتھا۔
 خاد م حسین رضوی کے جسدخاکی کو ایمبولینس  کے ذریے مسجد رحمت اللعالمین سے گریٹر اقبال پارک لایا گیا۔ راستے میں جگہ جگہ کھڑے افراد نے  قافلے پر پھول برسائے۔  قافلہ گزرنے کے بعد ملتان  روڈ پر ٹریفک بحال ہوئی۔

حافظ سعد رضوی کو نیا سربراہ منتخب کیا گیا

  تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوری نے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی کو نیا امیر منتخب کرلیا ہے۔  انہوں نے شرکائے جنازہ سے اسلام، پاکستان اور تحریک لبیک سے وفاداری کا حلف لیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  وہ اپنے والد کے مشن کو  لے کرآگے بڑھیں گے،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر کبھی  خاموش نہیں رہیں گے،اپنے والد کی نصیحت اورسبق  کے مطابق یہ گردنیں حضور ﷺ کی ناموس کی خاطر ہروقت کٹنے کوتیار ہیں۔ اسلام اورپاکستان کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

pakistan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK