• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: خیبر پختواہ کے وزیر اعلیٰ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کا دعویٰ

Updated: October 05, 2024, 10:04 PM IST | Islamabad

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیاہے کہ خیبر پختواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنداپور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس تعلق سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa. Photo: INN
خیبر پختواہ کے وزیر اعلیٰ۔ تصویر: آئی این این

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنداپور کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ عمران خان کی پارٹی کی جانب سے منعقدکئے جانے والے احتجاج میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔ تاہم، اس تعلق سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ خیبر پختواہ کےو زیر اعلیٰ کے مشیرمحمد علی سیف نے بھی ان کی حراست کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’پیشارو ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کو ضمانت دے دی ہے۔‘‘ جیوز نیوز نے سیف کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ ’’کے پی ہاؤس کو پولیس نے گھیر لیا ہے۔‘‘ 
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطابق کئی گھنٹوں تک سفر کرنے کے بعد گنداپور آج دوپہر اسلام آباد پہنچے تھے ۔ انہوں نے منصوبہ بند احتجاجی مقام ڈی چوک ، اسلام آباد کے بجائے کے پی ہاؤس کا رخ کیا۔ پارٹی نے مزید کہا کہ ’’پولیس کا بڑا دستہ اور پارلیمانی رینجرز انہیںحراست میں لینے کیلئے کے پی ہاؤس پہنچے تھے۔‘‘ پی ٹی آئی نے وہاٹس ایپ پیغام میں لکھا ہے کہ ’’کے پی چیف منسٹر علی امین گنداپور کو اسلام آباد کے کے پی ہاؤس سے حراست میں لیا گیا ہے۔‘‘ پی ٹی آئی کے عالمی ترجمان ذوالفقار بخاری نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’انہیںدھوکہ دیا گیا اور حراست میں لے لیا گیا ہے۔‘‘ وہاٹس ایپ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ فیڈرشن پر حملہ ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا نے سری لنکا کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دی

جب ان سے پوچھا گیا وزیر اعلیٰ کو کس طرح دھوکہ دیا گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ ’’گنداپور سے حکومت سے مذاکرات کرنے کے بارے میں کہا گیا تھا جبکہ انہیں حراست میں لے لیا گیا۔‘‘پی ٹی آئی کے سینئر لیڈرعمر ایوب خان نے اپنے ایکس پوسٹ میں گنداپور کی حراست کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’پاکستانی رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے کے پی کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی گرفتاری کی ہے۔وزیر اعلیٰ امین کو پیشاور ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’رینجرز وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرنے کیلئے زبردستی کے پی ہاؤس میں داخل ہوگئے تھے اور انہوں نے جارحانہ حملہ کیا۔ طاقت کا غلط استعمال واقعی شرمناک ہے۔ اس نے پاکستان میں قانون کی صورتحال پر سوال قائم کیا ہے۔ پاکستان کے عوام کو اسلام آباد پہنچے سے روکنے میں ناکام ہونے کے بعد انہوں نےصوبے کے وزیر اعلیٰ کو حراست میں لے لیا ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK