Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کے اقدامات سے پاکستان پر گھبراہٹ طاری، اعلیٰ سطحی میٹنگ

Updated: April 25, 2025, 11:57 AM IST | Agency | Islamabad

ہندوستان کی نقل کرتے ہوئے پاکستان نے بھی اپنی فضائی حدود اور واگھہ بارڈر کو بند کردیا، ہندوستانی شہریوں کو ۴۸؍ گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم۔

Pakistan`s Deputy Prime Minister and Foreign Minister Ishaq Dar. Photo: INN
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار۔ تصویر: آئی این این

پہلگام حملے کے تناظر میں ہندوستان کے اقدامات سے پاکستان گھبرایا ہوا ہے اور وہاں بھی حکام کی اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، ہندوستان کے ساتھ تجارت اور واگھہ بارڈر بند کی جارہی ہے، ہندوستا ن کیلئے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کردی گئی ہے، ہندوستانی شہریوں کو۴۸؍ گھنٹے میں پاکستان چھوڑنا ہوگا۔ 
 واضح رہے کہ۲۲؍ اپریل کو پہلگام حملے میں ۲۸؍ سیاحوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستانی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس حملے کا واضح اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ۲۳؍ اپریل کو ہندوستان نے سندھ آبی معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے اور واگھہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اسلام آباد میں حکومت کے وزیروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ’’ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سیاسی و فوجی قیادت نے شرکت کی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، ہندوستان کی جانب سے الزامات اور فیصلے غیرذمہ دارانہ ہیں ، دفترخارجہ نے گزشتہ روز ہی اور ہندوستان سے بھی پہلے پہلگام واقعے کی مذمت کا اعلامیہ جاری کردیا تھا۔ ‘‘
 وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی جانب سے پاکستان کے اس اعلامیہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مثبت قدم قرار دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا ’’ ہندوستان کی طرف سے سندھ آبی معاہدہ معطل کرنے کا یکطرفہ اقدام کسی بھی طور قبول نہیں، ہندوستان ایسا کر بھی نہیں سکتا کیونکہ عالمی بینک اس معاہدے میں ثالث تھا اور معاہدے میں یکطرفہ طور پر معطل کئے جانے کی کوئی شق شامل نہیں ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ۲۴؍ کروڑوں لوگوں کا یہ ملک ایسا کوئی بھی یکطرفہ اقدام قبول نہیں کرے گا اور اگر معاہدے میں کوئی رکاوٹ آتی ہے تو پھر پاکستان کو دو حق حاصل ہیں ایک تو یہ کہ اس کے نتیجے میں وہ جو قدم اٹھانا چاہے وہ اٹھائے گا۔ ‘‘واضح رہےکہ پاکستان کےو زیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہوئی اس میٹنگ میں پانی روکنے کو اعلان جنگ قراردیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK