• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان: چھ بھائیوں نے چھ بہنوں کے ساتھ نکاح کیا: رپورٹ

Updated: January 06, 2025, 9:57 PM IST | Inquilab News Network | Islamabad

دولہے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ اسلام شادی میں شائستگی اور سادگی کی ترغیب دیتا ہے، دوسروں کیلئے ایک مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔

Photo: X
رشتہ ازدواج میں بندھنے والے چھ بھائی اوپر کی جانب، چھ بہنیں نیچے کی جانب ۔ تصویر: ایکس

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سادگی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے چھ بھائیوں نے ایک ہی تقریب میں چھ بہنوں کے ساتھ نکاح کیا۔تقریب میں ۱۰۰؍سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ اسراف اور شاہانہ روایت کو ختم کرتے ہوئے شادی چھوٹے پیمانے پر کی گئی۔ان چھ بھائیوں نے نکاح  کی منصوبہ بندی میں ایک سال سے زیادہ وقت گزارا۔اس دوران انہوں نے سب سے چھوٹی جوڑی کے بالغ ہونے کا انتظار کیا تاکہ تمام چھ جوڑے ایک ہی دن رشتہ ازدواج میں بندھ سکیں۔

یہ بھی پڑھئے: اولاد نے والدین کی دیکھ بھال سے انکار کیا تو جائیداد نہیں ملے گی: سپریم کورٹ

خامہ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق دولہےاس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ اسلام شادی میں شائستگی اور سادگی کی ترغیب دیتا ہے، دوسروں کیلئے ایک مثال قائم کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے دیکھا کہ لوگ اکثر اپنی زمین بیچ دیتے ہیں یا شادی کے اخراجات پورے کرنےکیلئے قرض لیتے ہیں،ہم یہ ظاہر کرنا چاہتے تھے کہ خاندانوں پر مالی بوجھ ڈالے بغیر شادیاں خوشگوار اور بامعنی ہو سکتی ہیں۔‘‘ دولہوں نے سماجی اصولوں کے برخلاف دلہن کے خاندانوں سے کوئی جہیز قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
نکاح کی اس تقریب نے مادیت پر اقدار کو ترجیح دی۔ ساتھ ہی اس کی جڑیں سادگی اور بامعنی تعلقات میں پیوست تھیں۔ اس تقریب نے نہ صرف چھ جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں باندھا ، بلکہ سماجی توقعات کے بوجھ تلےدبے والدین کیلئے امید کی ایک شمع بھی روشن کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK