• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بلوچستان: ۲؍ مختلف مقامات پر بم دھماکہ، ۳؍ افراد ہلاک،۲۰؍ زخمی

Updated: April 09, 2024, 3:58 PM IST | Islamabad

پاکستان کے کویٹہ ضلع کے کچلک علاقے میں ایک مسجد میں بم بلاسٹ کے سبب ایک پولیس اہلکار کی موت ہوئی ہے جبکہ ۱۵؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب خضدار شہر کے عمر فاروق چوک کےقریب میں بازار میں بم بلاسٹ ہونے کے سبب ۲؍ افراد ہلاک جبکہ دیگر ۵؍ زخمی ہوئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پولیس نے آج بتایا کہ پاکستان کے قصبے بلوچستان میں دو مقامات پر بم بلاسٹ ہونے کے سبب ایک پولیس انسپکٹر سمیت ۳؍ افراد ہلاک جبکہ ۲۰؍ افرادزخمی ہوئے ہیں۔ پہلے حادثے میں ،پیر کو کویٹہ ضلع  کی کچلک علاقے میں ایک مسجد میں بم بلاسٹ کے سبب ایک پولیس اہلکار کی موت ہوئی ہے جبکہ ۱۵؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: پونے: لوجہاد کا الزام لگا کر ۱۹؍ سالہ مسلم طالب علم کو زدوکوب کیا گیا
پولیس حکام کے مطابق جب یہ حادثہ درپیش آیا اس وقت لوگ نماز ادا کر رہے تھے۔ان میں سے دوسرے حادثے میں خضدار شہر کے عمر فاروق چوک کےقریب میں بازار میں بم بلاسٹ ہونے کے سبب ۲؍ افراد ہلاک جبکہ دیگر ۵؍ زخمی ہوئے ہیں۔ 
اس ضمن میں سینئر پولیس حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین بچے اور دیگر افراد عید کی خریداری کر رہے تھے۔ اس حادثے کے نتیجے میں ۲؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر ۵؍افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے والی ایجنسیاں جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ترکی نے اسرائیل پر تجارتی پابندیاں عائد کیں
دونوں مقامات پر بم اسکوائیڈ حکام تفتیش کرر ہے ہیں اور ابتدائی رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہدیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات عمر فاروق چوک اور مسجد کے قریب کھڑئی ہوئیں موٹر بائیک میں نصب کئے گئے تھے۔ حکام نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان آلات کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔
تاہم، کسی بھی جن اداروں پر پابندی عائد کی گئی ہے انہوںنے ان حادثات کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ تاہم، سال کے ابتدائی ہفتوں میں قصبے میں پابندی عائد کئے گئے اداروں اور دہشت گردوں کے ذریعے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں سیکوریٹی فورسیز اور تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے حالیہ ہفتوں میں صوبے میں مچھ ٹاؤن، گوادر بندرگاہ اور تربت میں ایک نیول بیس پر تین بڑے دہشت گرد حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں سیکوریٹی فورسیز نے تقریباً ۱۷؍عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK