اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت کی عرضی پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو نوٹس جاری کیا ہے اور جواب طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان گزشتہ سال سے جیل میں مقید ہیں۔
EPAPER
Updated: November 04, 2024, 7:35 PM IST | Islamabad
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت کی عرضی پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو نوٹس جاری کیا ہے اور جواب طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان گزشتہ سال سے جیل میں مقید ہیں۔
پاکستان کے ایک ہائی کورٹ نے آج پاکستان کی وفاقی تفتیشی ایجنسی (فیڈرل انویسی گیشن ایجنسی، ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کیا ہے اور توشاخانہ دوم کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر جواب طلب کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے یہ نوٹس جاری کیا ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان نے درخواست دوران ہائی کورٹ کے جج نے ایف آئی اےکو جواب دینے کا حکم جاری کیا اور کیس کی سماعت کو ملتوی کیا ہے۔ خیال رہے کہ توشاخانہ کیس دوم عمران خان اور بشریٰ بی بی پر لگائے گئے الزامات پر مبنی ہے کہ انہوں نے ریاستی تحائف سے منافع کمایا تھا۔یاد رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے اس کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ تاہم، اسی عدالت نے عمران خان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پہلے توشاخانہ بدعنوانی کیس میں قصوروار قرار دیتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ جیل ہی میں مقید ہیں۔ان پر کئی کیس درج کئے گئے ہیں۔