• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک تیسری مرتبہ رشتۂ ازدواج سے منسلک

Updated: January 20, 2024, 3:38 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے تعلقات منقطع ہونے کی خبریں ۲۰۲۲ء میں منظر عام پر آئی تھیں۔ تاہم، فریقین کی جانب سے خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔ آج صبح شعیب ملک اور پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے انسٹا گرام پر نکاح کی تصاویر شائع کیں۔ اس کے بعد ثانیہ کے والد عمران مرزا نے خلاصہ کیا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لیا ہے۔

Shoaib Malik Is Married For The Third Time. Photo: INN
شعیب ملک نے تیسری شادی کر لی۔ تصویر : آئی این این

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علاحدگی کے بعد پاکستان کی مشہور اداکارہ ثناء جاوید سے نکاح کرلیا۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا پانچ سالہ بیٹا اپنی ماں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثناء جاوید کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ شعیب ملک نے ثانیہ کو طلاق نہیں دیا ہے بلکہ ثانیہ نے شعیب سے خلع لیا ہے۔ 


واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علاحدگی کی خبریں ۲۰۲۲ء میں منظر عام پر آئی تھیں اور گزشتہ۲؍برسوں سے دونوں کو ساتھ نہیں دیکھا گیا ۔ کچھ عرصہ قبل شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کو ’’اَن فالو‘‘ کردیا تھا۔ 
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا نکاح ۲۰۱۰ء میں ہوا تھا، اور دونوں دبئی میں رہائش پذیر تھے۔ ثانیہ سے قبل عائشہ صدیقی، شعیب ملک کے نکاح میں تھیں جنہیں طلاق دینے کے بعد شعیب نے ثانیہ سے نکاح کیا تھا۔ ثناء جاوید نے پاکستان کی کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔ ۲۰۲۰ء میں انہوں نے گلوکار عمر جیسوال سے شادی کی تھی۔لیکن دو مہینے بعد ہی ان میں طلاق ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے پچھلے سال ٹینس کو الودع کہا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK