پاسداران انقلاب کے کمانڈر کادعویٰ،ایران میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے،ہزاروں کی شرکت۔
EPAPER
Updated: November 20, 2023, 12:12 PM IST | Agency | Tehran
پاسداران انقلاب کے کمانڈر کادعویٰ،ایران میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے،ہزاروں کی شرکت۔
اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے طول و عرض میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیاگیا۔مظاہروں میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کےمطابق پورے ایران میں سنیچرکے روز منعقد کی جانے والی ریلیوں کےشرکاء’ فلسطین تنہا نہیں ‘ اور’غزہ کے مظلوم بچوں کی حمایت کرتے ہیں ‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔
واضح غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اب تک ۱۲؍ہزارسےزائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ، ان میں ۵؍ہزار سے زائد کی تعداد میں فلسطینی بچے بھی شامل ہیں ۔ اسرائیل نے حماس کو مکمل تباہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
تہران میں جمع ہونےوالے مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، وہ ` امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ جبکہ اسرائیلی جھنڈوں کو آگ بھی لگا رہے تھے۔ کئی مظاہرین لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔
تہران میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئےپاسدران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا’’صہیونی رجیم امن کو برداشت نہیں کر سکتی۔ مسلمان اپنے غزہ کے مظلوم بھائیوں کیلئے انتقام لیں گے اور انتقام کیلئے تاریخ کبھی ختم نہیں ہوتی۔ `
اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ایران کے بڑے شہروں شیراز، کرمان اور اصفہان سمیت دوسرے میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں ۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سنیچرکے روز پورے ایران میں اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر رہے۔