فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ کی ایران میں شہادت کے بعد حماس نے ایران کے قریبی اور سخت گیر لیڈر یحییٰ سنوار کو نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے، یہ حماس کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ کے سربراہ ہیں، اور اسرائیل کے ہدف میں سر فہرست ہیں۔
EPAPER
Updated: August 07, 2024, 7:03 PM IST | BEIRUT
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ کی ایران میں شہادت کے بعد حماس نے ایران کے قریبی اور سخت گیر لیڈر یحییٰ سنوار کو نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے، یہ حماس کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ کے سربراہ ہیں، اور اسرائیل کے ہدف میں سر فہرست ہیں۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے بدھ کو اعلان کیاکہ یحییٰ سنوار کو تنظیم کا سربراہ نامزد کر دیا گیا ہے، یحییٰ سنوار جو ایران کے قریبی جانے جاتے ہیں،ایک سخت گیر لیڈر کے طورپر مشہور ہیں۔۷؍اکتوبر کے بعد سےحماس کو ختم کرنے کی اسرائیل کے ہدف کی فہرست میں ان کا نام سب سے اوپر ہے۔ایسا مانا جاتا ہے کہ ۷؍ اکتوبر کا اسرائیل پر حملہ انہیں کی منصوبہ بندی کے تحت عمل میں آیا۔
حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یحییٰ سنوار کو حماس کے سیاسی سربراہ کے طورپر نامزد کیا گیا ہے۔یہ اسماعیل ہانیہ کی جگہ لیں گے ، جو ایران کی راجدھانی تہران میں ایک حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ہی حماس کے مسلح شعبے کے سربراہ محمد دائف کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا، حالانکہ حماس نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی۔
یہ بھی پڑھے: راج ٹھاکرے کو مراٹھا اور او بی سی دونوں ہی سماج کی مخالفت کا سامنا
اسماعیل ہانیہ کئی سالوں سے قطر کی راجدھانی دوحہ میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے،جبکہ یحییٰ سنوارغزہ میں ہی مقیم ہیں ، وہ عوام کے درمیان شاذ ونادر ہی نظر آتے ہیں ، لیکن حماس پر ان کی آہنی گرفت ہے،یہ دائف کے قریبی تھےاور مسلح شعبے جو القسام بریگیڈ کے نام سے جانا جاتا ہے ، سربراہی کریں گے ۔انہوں نے اس تنظیم کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے مسلسل کوششیں کی ہیں۔