Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

پنویل : ٹپال ناکہ پر میونسپل کارپوریشن کی انہدامی کارروائی

Updated: February 10, 2025, 9:55 AM IST | Wasim Ahmed Patel

یہاں ٹپال ناکہ پر کافی عرصے کے بعد پنویل میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی گالوں کے خلاف زبردست انہدامی کاروائی کرتے ہوئے انہیں توڑ دیا۔

Illegal galleys are being demolished at the post office. Picture: INN
ٹپال ناکہ پر غیرقانونی گالوں کو منہدم کیا جارہا ہے۔ تصویر: انقلاب

یہاں ٹپال ناکہ پر کافی عرصے کے بعد پنویل میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی گالوں کے خلاف زبردست انہدامی کاروائی کرتے ہوئے انہیں توڑ دیا۔ یہاں ۲؍ ہزار۳۶؍ سکوائر فٹ پر واقع ۹؍ گالوں کو زبردست پولیس بندوبست میں جے سی بی، ڈمپر اور پوکلین کی مدد سے توڑ دیا گیا۔ ان گالوں کے مالکان نے انہدامی کارروائی کی بھنک لگتے ہی اسٹے حاصل کرنے کیلئے ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن داخل کی تھی لیکن ہائی کورٹ نے ان کی عرضی خارج کر دی۔ 
 مونسپل کمشنر ڈاکٹر منگیش چٹلے کے مطابق یہ گالے غیر قانونی تھے۔ ان راستوں کو کشادہ کر کے انہیں کنکریٹ کا بنایا جائے گا۔ مقامی سماجی کارکن زبیر پٹونے کہاکہ یہ کارروائی ضروری تھی۔ یہاں ہمیشہ ٹریفک جام رہتا تھا۔ یہاں تک کہ ایمبولنس کو بھی جانے کو راستہ نہیں ملتا تھا۔ اب امید ہے کہ ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ایک اور سماجی کارکن نوید عبدالقادر پٹیل کے مطابق یہاں سے ایک اہم گاؤں کرن جاڈے کافی قریب ہے۔ یہاں پر ٹپال ناکے کااہم راستہ پرہمیشہ ٹریفک رہتا تھا۔ راہ گیروں کو بھی بہت تکلیف ہوتی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK