• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پنویل : وڈودرہ- ممبئی ایکسپریس وے کیلئے موربے سرنگ بن گئی

Updated: October 21, 2024, 12:04 PM IST | Agency | Panvel

یہاں وڈودرہ-ممبئی ایکسپریس وے پر۴ء۱۶؍ کلومیٹر طویل موربے سرنگ بنانے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انجینئروں اور مزدوروں نےخوش کا اظہار کیا۔

Engineers and workers are looking happy after building the tunnel. Photo: PTI
سرنگ بنانے کے بعدانجینئراور مزدورخوش نظرآرہے ہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

یہاں وڈودرہ-ممبئی ایکسپریس وے پر۴ء۱۶؍ کلومیٹر طویل موربے سرنگ بنانے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انجینئروں اور مزدوروں نےخوش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیربرائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے گزشتہ مہینے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراس کی تصویر بھی شیئر کی تھی ۔ 
 واضح رہے کہ ۱۰؍ ہزار۵۱۰؍کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے وڈودرہ-ممبئی ایکسپریس وے سے جے این پی ٹی -نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور وڈودرہ (بذریعہ ویرار) کے درمیان سفر کا وقت کافی کم ہوجائے گا۔ 
 اس ایکسپریس وے کی تعمیر کی مدت جون ۲۰۲۵ء طے کی گئی ہے۔ امبرناتھ کے بھوئی گاؤں اور پنویل کےموربے گاؤں کے درمیان بنائی جارہی جڑواں سرنگ ۸؍ لین کی ہوں گی جس کی کھدائی کا کام نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)نے گزشتہ شال بدلاپورکی جانب ماتھیران کی پہاڑی کے نیچے شروع کیا تھا۔ ہر ٹیوب ٹنل ۴؍لین پر مشتمل ہوگی۔ اس سڑک پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے کراس پیسیج رکھے گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK