• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاپوا نیو گنی: چٹان کھسکنے کے حادثات میں ۶۷۰؍افراد کی ہلاکت کا خدشہ

Updated: May 27, 2024, 10:22 AM IST | New York

ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں لیکن مسلسل چٹانوں کے کھسکنے سےتلاش اور بچاؤ آپریشن میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔

A search and rescue scene in Enga province. Photo: PTI.
اینگا صوبے میں تلاش اور بچاؤ کا ایک منظر۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

پپوا نیو گنی میں بڑے پیمانے پر چٹان کھسکنے کے حادثات کے نتیجے میں ۶۷۰؍ افراد کے مرنے کا خدشہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اتوار کو ’انٹرنیشنل مائیگریشن آرگنائزیشن‘( آئی ایم او) کے سربراہ اکٹوپراک نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ۱۵۰؍ سے زائد افراد ملبہ میں دبے ہو سکتے ہیں اور۶۷۰؍ سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ اینگا صوبے میں ’ڈیزاسٹر زون‘ کے آس پاس کے علاقے میں بھی خطرہ برقرار ہے۔ ان کے مطابق لگاتار چٹانیں  کھسکنے کے حادثات کے درمیان تقریباً ایک ہزار ۲۵۰؍افراد کو زندہ بچا یا گیا۔ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق علی الصباح ۳ ؍ بجے کے قریب چٹان کھسکنے کے بڑے حادثے نے صوبہ اینگا کے دشوار گزار علاقوں کو تباہ کر دیا جو پپوا نیو گنی کے دارالحکومت پورٹ مورسبی سے۶؍سو کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ 
پپوا نیو گنی میں اقوام متحدہ کے دفتر نے سنیچر کو ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے صوبہ اینگا کے لاگیپ پورگیرا ضلع میں متاثرین اور ان کے خاندانوں سے گہری تعزیت کی۔ ادارے کے ایک ترجمان نے کہا، ’’ مرنے والوں کی کل تعداد کا تعین ہونا ابھی باقی ہے لیکن ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں لیکن مسلسل چٹانوں کے کھسکنے سےتلاش اور بچاؤ آپریشن میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK