Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

پون کلیان نے ہندی کی مخالفت کرنے پرتمل ناڈو کے لیڈروں کو تنقید کا نشانہ بنایا

Updated: March 16, 2025, 9:55 AM IST | Amravati

آندھرا کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان نے اپنی پارٹی جن سینا کے یوم تاسیس پر کہا کہ ہمیں ایک یادو نہیں بلکہ تمام زبانوں کو ترقی دینا اور ان کا احترام کرنا ہوگا۔

Andhra Pradesh Deputy Chief Minister Pawan Kalyan. Photo: INN.
آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان۔ تصویر: آئی این این۔

آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور اداکار پون کلیان بھی تمل ناڈو اور مرکزی حکومت کے درمیان جاری زبان کے تنازع میں کود پڑے ہیں۔ انہوں نے ہندی کی مخالفت کرنے پرتمل ناڈو کے لیڈروں کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پون کلیان نے کہا کہ ایک طرف تمل ناڈو کے لیڈر ہندی کی مخالفت کرتے ہیں، دوسری طرف، وہ ہندی میں تمل فلموں کو ڈب کرکے پیسہ کماتے ہیں ۔ ایسا کیوں ؟ یہ لوگ منافقت کر رہے ہیں۔ 
پون کلیان اپنی پارٹی جن سینا کے ۱۲؍ ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لسانی تنوع کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیں صرف ایک یا دو نہیں بلکہ تمام زبانوں کو ترقی دینا اور ان کا احترام کرنا ہوگا۔ اس سے ملک کی سالمیت برقرار رہے گی۔ 
تمل ناڈو کے لیڈروں کا نام لیے بغیر، این ڈی اے کے حلیف پون کلیان نے کہا’’ایک طرف وہ ہندی کی مخالفت کرتے ہیں لیکن دوسری طرف وہ پیسہ کمانے کیلئے اپنی فلموں کو ہندی میں ڈب کرواتے ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ وہ بالی ووڈ سے پیسہ چاہتے ہیں، بہار سے مزدور چاہتے ہیں لیکن ہندی کو تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہیں۔ یہ کیسی منطق ہے؟‘‘ڈی ایم کے کے ترجمان ڈاکٹر سید حفیظ اللہ نے پون کلیان کے بیان کو مستر دکرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی تمل ناڈو کی لسانی پالیسی کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے۔ ہم ریاست پر ہندی مسلط کرنے کیخلاف ہیں ۔ 
تمل ناڈو کی بجٹ دستاویز میں روپے کا نشان تبدیل 
تمل ناڈو میں ڈی ایم کے حکومت نے ۱۳؍مارچ کو پیش کردہ ۲۶-۲۰۲۵ء کے بجٹ میں ہندی میں روپے علامت کو تمل حر ف سے بدل دیا۔ بی جے پی نے اس پر ناراضگی ظاہر کی اور اسٹالن کو احمق قرار دیا جبکہ مرکزی وزیر خزانہ نے پوچھا کہ ڈی ایم کے نے ۲۰۱۰ء میں اس نشان کی مخالفت کیوں نہیں کی تھی؟
اسٹالن نے حماقت کی :اناملائی 
تمل ناڈو بی جے پی کے صدر کےانامالائی نے کہاکہ ڈی ایم کے لیڈر کے بیٹے نے روپےکا نشان ڈیزائن کیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے اسٹالن کو احمق قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ روپے کا جو موجودہ نشان ہے وہ تمل ناڈو کے رہنے والے تھیرو اُدے کمار نے ڈیزائن کیا تھا۔ وہ ڈی ایم کے کے سابق ایم ایل اے کے بیٹے ہیں ۔ ایک تمل کے ذریعے ڈیزائن شدہ روپیہ کا نشان پورے ہندوستان میں اپنایا گیا لیکن ڈی ایم کے حکومت نے اسے ریاستی بجٹ سے ہٹا کر حماقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK