• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ووٹ جہاد کے ذریعہ عوام کو ورغلایا جارہا ہے: اسمرتی ایرانی

Updated: November 09, 2024, 12:55 PM IST | Aejaz Abdul Ghani | Mumbai

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے بی جےپی کمیونل کارڈ کے ذریعے ووٹوں کا پولرائزیشن کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔

Smriti Irani. Photo: INN
اسمرتی ایرانی۔ تصویر:آئی این این

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے بی جےپی کمیونل کارڈ کے ذریعے ووٹوں کا پولرائزیشن کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر کلیان مشرق اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کی امیدوار سلبھا گائیکواڑ کی تشہیری مہم کیلئے کلیان پہنچی سابق مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اپوزیشن پر’ ووٹ جہاد‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی سازش رچی جارہی ہے اور ووٹ جہاد کے نام پر رائے دہندگان کو ورغلایا جارہا ہے۔ یہ آئین  کے خلاف ہے۔‘‘
جموں اور کشمیر کی اسمبلی میں دفعہ ۳۷۰ ؍کی بحالی کی قرارداد منظور ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا کہ جموں اور کشمیر میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی  دفعہ ۳۷۰ ؍کو ہٹانے کی قرارداد منظور کی گئی مگر کسی بھی صورت میں ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔ا
انہوں نے کہا کہ جب راجستھان میں کانگریس کی حکومت تھی تب وہاں بھتہ دینے کے نام پر ۳ ؍لاکھ نوجوانوں کو سڑکوں پر لاکر کھڑا کردیا تھا مگر وعدہ پورا نہیں کیا گیا جبکہ ہماری سرکار نے مہاراشٹر میں لاڈلی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے ٹرانسفر کئے۔اسمرتی ایرانی نے کہا کہ جب کانگریس کے لیڈروں نے ملک کا خزانہ لوٹا تب سی آئی ڈی کے ذریعے جانچ نہیں کی گئی البتہ ہماچل پردیش میں وزیر اعلیٰ کا ایک بھوکا ملازم سموسہ کھا گیا تو اس کی جانچ کروائی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK