• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناندیڑ میں لوگوں کو دیوالی کی راشن کٹ کا انتظار

Updated: October 22, 2022, 12:48 PM IST | ZA Khan | Nanded

ریاست کے غریب عوام کی دیوالی کو بہتر بنانے کی غرض سے ایکناتھ شندے حکومت نے   راشن کی دکانوں پر  ۱۰۰؍ روپے میں ۴؍ اشیاء افراہم کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔

The preparation for distribution is complete but the cut is not yet available.  .Picture:INN
تقسیم کی تیاری مکمل مگر کٹ اب تک ندارد۔ تصویر:آئی این این

ریاست کے غریب عوام کی دیوالی کو بہتر بنانے کی غرض سے ایکناتھ شندے حکومت نے   راشن کی دکانوں پر  ۱۰۰؍ روپے میں ۴؍ اشیاء افراہم کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ حکومت کے اس فیصلے پر عمل آوری   کیلئے جنگی پیمانے پر کوششیں کی جارہی ہے ۔  یاد رہے کہ ایک روز  قبل تک  وزیراعلیٰ کا یہ ’دیوالی تحفہ‘ راشن کی دکانوں تک نہیں پہنچا تھا۔ ریاست بھر کے عوام اس تحفے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔  مقامی انتظامیہ اپنی اپنی ضروریات کے مطابق  ریاستی حکومت سے ان راشن کٹ کی مانگ کر رہے ہیں۔ناندیڑ ضلع کیلئے ۵؍ لاکھ ۹۷؍ ہزار ۸۱۲؍ راشن کٹوں کی مانگ کی گئی ہے ۔دیوالی راشن کٹوں کی تقسیم کا یہ عمل ناندیڑ ضلع کے سبھی ۱۶؍ تعلقوں میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس کٹ میں  شکر ،پام تیل ،چنا دال اور رو  ایک ایک کلوہوںگے  جو کہ راشن کارڈ ہولڈروں کو ۱۰۰؍ روپے میں دیا جائے گا۔ پہلے یہ چیزیں  مقامی انتظامیہ تک پہنچیں گی پھر وہاں سے  راشن کی  دکانوں پر پہنچایا جائے گا تاکہ وہاں سے لوگ آسانی انہیں حاصل کرلیں ۔ ناندیڑ ضلع  کے سپلائی آفیسر لطیف پٹھان نے صحافیوں کو بتایا کہ ۲۳؍ گوداموں سے جملہ  ۵؍لاکھ ۹۷؍ ہزار ۸۱۲؍ راشن کٹوں کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔  انہوں نے کہا کہ ناندیڑ شہر کیلئے۸۰؍ ہزار ۷۱۹؍ ،کٹ درکار ہوں گی ۔ اردھاپور کیلئے ۱۸۷۹۰؍،مدکھیڑ کیلئے۲۱۹۰۵؍ ،قندھار کیلئے۱۶۹۴۶؍،کنوٹ کیلئے۲۱۳۸۴؍ اسی طرح دیگر تعلقوں میں بھی وہاں راشن کارڈ رکھنے والے گاہکوں کی تعداد کے مطابق کٹ پہنچائی جائے گی ۔ لطیف پٹھان نے بتایا کہ یہ چیزیں حاصل کرنے کیلئے راشن دکانوں پر آنے والے کارڈ ہولڈروںسے مشین پر ان کے  فنگر پرنٹ لئے جائیں گے۔ اس کے بعد انہیں یہ چیزیں دی جائیں گی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کے غریب لوگ بھی دیوالی کی خوشیاں مناسکیں اس نیت سے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس فیصلہ پر عمل کرنے کیلئے حکومت نے اپنے طورپر اناج کی سپلائی کیلئے ٹینڈر بھی جاری کئے ہیں ۔ناندیڑ میں اب تک ان چیزوں کی سپلائی راشن دکانوں سے نہیں شروع ہوئی ہے ۔راشن دکان مالکان سے رابطہ کرنے پر یہ پتہ چلا ہے کہ دیوالی کیلئے دیئے جانے والے خصوصی راشن کٹ کا سامان ابھی تک راشن دکانوں کو سپلائی نہیں ہواہے جیسے ہی یہ سامان راشن دکانوں کو دیا جائے گا وہاں سے یہ لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا۔دیوالی کے راشن کٹ کو حاصل کرنے کیلئے لوگوں میں کافی تجسس ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ  بار بار لوگ راشن دکانوں پر آکر ان چیزوں کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK