Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سیوڑی میں پانی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے عوام پریشان

Updated: March 06, 2025, 10:43 AM IST | Inquilab News Network | Shivdi

سیوڑی مشرق اور مغرب کےعلاوہ کالاچوکی کے علاقوں میں بھی پانی کی غیر اعلانیہ کٹوتی جاری ہے۔

Water supply duration has been reduced from 10 to 30 minutes. Photo: INN
پانی فراہمی کا دورانیہ ۱۰؍ سے۳۰؍ منٹ گھٹادیاگیا ہے۔ تصویر: آئی این این

سیوڑی مشرق اور مغرب کے علاوہ کالاچوکی کے علاقوں کے مکینوں نے شہری انتظامیہ پر غیر اعلانیہ طورپر پانی کی کٹوتی کرنے کا الزام عائد کیاہے۔ یہاں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کی سپلائی معمول کے وقت سے تقریباً ۱۰؍سے ۳۰؍ منٹ کم ہے۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں کے مکینوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شیوسینا(ٹھاکرے گروپ) کے سابق کارپوریٹر سچن پڈول کےمطابق ’’گرمی بڑھ رہی ہے ایسےمیں پانی کی قلت ہونے سے یہاں کےمکینوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ ریتی بندر علاقے میں شام۶؍ بجے سے رات ۹؍ بجے کے درمیان پانی کی سپلائی فراہم کی جاتی ہےلیکن ان دنوں یہاں پانی کی سپلائی رات پونے ۹؍بجے منقطع ہوجاتی ہے۔ سیوڑی گڈی اڈہ میں پانی کی فراہمی کے اوقات شام ۷؍سے ۹؍بجے تک ہےمگر یہاں بھی پانی کم سپلائی ہورہاہے۔ اندرا نگر، حاجی بندر روڈ، فورسبیری روڈ پر پانی کی فراہمی صبح پونے ۷؍تا سے پونے ۹؍بجے تک ہوتی ہے یہاں بھی ۱۵؍سے ۳۰؍منٹ پہلے پانی کی سپلائی بندہوجاتی ہے۔ اس لئے سچن پڈوال نے بی ایم سی کے ایف ساؤتھ وارڈ آفس سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی سپلائی جلد از جلد بحال کی جائے، ورنہ آندولن کیاجا ئے گا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK