Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیرو: ادب نوبیل انعام یافتہ ماریو ورگاس لوسا کا ۸۹؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: April 14, 2025, 3:08 PM IST | Bogota

پیرو سے معروف ادیب ماریو ورگاس لوسا اتوار کو انتقال کرگئے۔ انہیں ۲۰۱۰ء میں ادب کا نوبیل انعام تفویض کیا گیا تھا۔

 Nobel Prize-Winning Writer Mario Vargas Llosa. Picture: INN
ماریو ورگاس لوسا۔ تصویر: آئی این این

پیرو کے مصنف ماریو ورگاس لوسا، جو لاطینی امریکی ادب کی معروف شخصیت ہیں، ۸۹؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے الوارو ورگاس نے ایکس پر اطلاع دی کہ ’’انتہائی دکھ کے ساتھ ہم اعلان کرتے ہیں کہ میرے والد، ماریو ورگاس لوسا، آج لیما میں انتقال کر گئے۔ دنیا سے ان کی رخصتی نے خاندان، رشتہ داروں، دوستوں اور دنیا بھر میں ان کے قارئین کو غمگین کردیا ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ انہیں سکون ملے گا۔ انہوں نے ایک طویل زندگی گزاری ہے۔ ان کا کام انہیں ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ ‘‘ واضح رہے کہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی عوامی تقریب نہیں ہوگی اور ان کی باقیات کو ان کی خواہشات کے مطابق سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی، سیکوریٹی الرٹ، نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ ورگاس لوسا، جورج ماریو پیڈرو ورگاس لوسا ۱۹۳۶ء میں اریکیپا، پیرو میں پیدا ہوئے تھے اور ۲۰۱۰ء میں ادب کا نوبیل انعام جیتا تھا۔ ۱۹۶۰ء کی دہائی کی ’’لاطینی امریکن بوم‘‘ تحریک کی کلیدی شخصیت، ورگاس لوسا کے کام نے پیرو کی سیاسی اور ثقافتی حقیقتوں سے دنیا کو آشانا کیا۔ ان کے کاموں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی اور ان کی کتابوں کا متعدد زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ ان کی مشہور تصانیف ہیں: دی ٹائم آف دی ہیرو، دی گرین ہاؤس، دی وار آف دی اینڈ آف دی ورلڈ، دی بیڈ گرل اور دی ڈریم آف دی کیلٹ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK