• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلپائن :منیلا کی ساحلی بستی میں بھیانک آتشزدگی، ایک ہزار جھوپڑے خاکستر، ۲؍ہزار افراد بے گھر

Updated: November 26, 2024, 11:39 AM IST | Agency | Mumbai

دارالحکومت میں ساحل سمندر سے متصل جھوپڑپٹی میں بھیانک آتشزدگی سے ایک ہزار سے زائد جھوپڑے تباہ ہوگئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

دارالحکومت میں ساحل سمندر سے متصل جھوپڑپٹی میں بھیانک آتشزدگی سے ایک ہزار سے زائد جھوپڑے تباہ ہوگئے ہیں۔ منیلا فائر ڈیپارٹمنٹ کے الیجینڈرو راموس نے بتایا کہ جس آگ کی وجہ سے۲؍ہزار خاندان بے گھر ہوئے وہ صبح سویرے لگی اور تقریباً ایک ہزار گھر جل کر راکھ ہو گئے۔ فلپائن کی فضائیہ، کوسٹ گارڈ اور۳۰؍ فائر بریگیڈ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔ راموس نے کہا کہ خلیج سے آنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی جبکہ تنگ گلیوں نے بھی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو مشکل بنا دیا۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات جاری ہے۔ زیر نظر تصویر میں  ہیلی کاپٹر سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے، جبکہ متاثرین لکڑی کے تختے اوربانس کے سہارے سمندری پانی میں جدوجہد کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK