• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی یا سورت میں اینٹورپ کی طرح ہیروں کا ایک مرکز ہوسکتا ہے: پیوش گوئل

Updated: August 12, 2024, 10:48 AM IST | Mumbai

مرکزی وزیر نے کہاکہ اس جانب مشترکہ طورپر کام کیا جارہا ہے اور ڈی بیئرس کمبرلی پروسیس سے بات چیت جاری ہے۔

Piyush Goyal speaking at the Mumbai India International Jewelery Show. Photo: INN.
پیوش گوئل ممبئی انڈیا انٹرنیشنل جویلری شو میں بات کررہے ہیں ۔ تصویر: آئی این این۔

کامرس اور انڈسٹری کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ ’’ ہم امید کر رہے ہیں کہ ممبئی یا سورت میں اینٹورپ کی طرح ایک ہیروں کا مرکز ہو سکتا ہے۔ ہم ہیروں کو الگ کرنے اور ان کی اصلیت کا پتہ لگانے کیلئےڈی بیئرس کمبرلی پروسیس میں بھی بات چیت کر رہے ہیں تاہم اس سلسلے میں کوئی تکنیکی طریقہ کار اور پروٹوکول نہیں ہے اور ہم اس کیلئے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ 
ممبئی کے گوریگاؤ ں میں منعقدہ انڈیا انٹرنیشنل جویلری شو کے دوران مرکزی وزیر نے کہاکہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ ( ایف ٹی اے) کے لحاظ سے ہم مشاورتی عمل کی پیروی کرتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک اور براعظموں کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے۔ تاہم ٹائم لائن کی پیش گوئی کرنا مشکل ہے کیونکہ بات چیت کیلئے کافی وقت لگتاہے۔ آسٹریلیا کے ساتھ ای سی ٹی اے ای سی ٹی اے اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سی ای پی اے ایف ٹی اے میں ہم اپنے تمام حساس شعبوں کی حفاظت کرنے میں کامیاب رہے۔ ہم صرف اس وقت نتیجہ اخذ کرتے ہیں جب ہمارے پاس ماضی کے برعکس ایک منصفانہ اور متوازن نقطہ نظر ہو۔ 
انہوں نے مزید کہاکہ آسٹریلیا کے ساتھ ایف ٹی اے میں، ہم نے ہندوستانی آئی ٹی سیکٹر کیلئے دُہرا ٹیکس ہٹا دیا۔ یورپ کے ای ایف ٹی اے (سوئزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے اور لیکٹنسٹائن) کے ذریعہ انہوں نے ہندوستان میں ۱۰۰؍ بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری اور۱۰؍ لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستانی برآمد کنندگان کو ترقی یافتہ ممالک میں کساد بازاری کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ قدر میں اضافہ کرنےکی ضرورت ہے۔ دنیا زیادہ قیمتی مصنوعات یا زیورات کی تلاش نہیں کر رہی ہے بلکہ محنتی کاریگری، شاندار فن کاری اور ہاتھ سے تیار کردہ زیورات کے ساتھ پیچیدہ مصنوعات تلاش کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر گوئل کے مطابق مرکزی بجٹ نے سونے، چاندی اور پلاٹینم کی ڈیوٹی کی شرحوں میں کمی کی ہے، جس سے جواہرات اور زیورات کی صنعت اور روزگار کے مواقع کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ 
پیوش گوئل نے مزید نے کہاکہ ’’سونے اور زیورات سرکاری چینلز کے ذریعے تیزی سے آئیں گے اور ہماری افرادی قوت کو ملازمت کے آرڈر ملیں گے۔ عالمی کساد بازاری کی وجہ سے برآمدات میں ہونے والے نقصان کی تلافی کیلئے ہندوستان کی گھریلو مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ میں جواہرات اور زیورات کے برآمد کنندگان سے مثبت رویہ اختیار کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ ‘‘گوئل نے کہا کہ ہم یورپی یونین کے وزراء اور کمشنر کے ساتھ وسیع بات چیت کر رہے ہیں۔ شفافیت، ڈیٹا کے تحفظ اور اخراجات کے مسائل ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان جی ۷؍ کے ساتھ طاقت کی پوزیشن سے بات چیت کر رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK