• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج سے پلاسٹک استعمال کرنے والوں پر سخت کارروائی کا اعلان

Updated: March 01, 2020, 11:53 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اتوار سے ممنوعہ پلاسٹک کی اشیاء استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج سے پلاسٹک استعمال کرنے والوں پر سخت کارروائی کا اعلان ۔ تصویر : آئی این این
آج سے پلاسٹک استعمال کرنے والوں پر سخت کارروائی کا اعلان ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اتوار سے ممنوعہ پلاسٹک کی اشیاء  استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ کارروائی کرنے کیلئے میونسپل وارڈ کی سطح پر میونسپل افسران کا خصوصی دستہ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ شہری انتظامیہ نے عوام ،تاجر، ہاکرس  سمیت سبھی سے درخواست کی ہے کہ وہ ممنوعہ پلاسٹک کی تھیلیاں اور اشیاء کا استعمال نہ کریں۔ شہری انتظامیہ نے انتباہ دیا ہے کہ  دکان،  ہاکرس، ریسٹورنٹ ، بازار،  دفتر ،آفس  اور دیگر مقامات پر ممنوعہ پلاسٹک کی تھیلیاں اور اشیاء استعمال کرنے والوں  کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
 واضح رہے کہ گزشتہ روز مہاراشٹر حکومت  میں  وزیرماحولیات  اور شیو سینا سربراہ کے فرزند آدتیہ ٹھاکرے نےویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سبھی شہری انتظامیہ کے افسران کو ممنوعہ  پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے مئی ۲۰۲۰ء تک مہاراشٹر کو پلاسٹک سے پاک ریاست بنانے کا عز م کیا ہے۔ اس ہدایت کے بعد بی ایم سی نے علاقائی سطح پر پلاسٹک مخالف مہم تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 سنیچر کو بر بی ایم سی کی جانب سے جاری کی گئی اطلاعات کے مطابق  بی ایم سی  نے یکم مارچ ۲۰۲۰ء سے سبھی ۲۴؍ وارڈ میں میونسپل لائسنس، محکمہ صحت، محکمہ بازار،شاپس  اینڈ ایسٹابلشمنٹ ڈپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے ۔  
کن پر پابندی 
 حکومت مہاراشٹر کے نوٹیفکیشن کے مطابق پورے مہاراشٹر میں ممنوعہ پلاسٹک کی اشیاء بنانے، استعمال ، فروخت ، نقل و حمل ، ہینڈلنگ اور ذخیرہ کرنے  پر پابندی عائد ہے۔ اس اصول کے تحت پلاسٹک کی جن اشیاء کو استعمال کرنے پر پابندی عائد ہیں وہ اس طرح ہیں، پلاسٹک کی تھیلیاں(ہینڈل اور بغیر ہینڈل) ،  پلاسٹک سے بنی ایک مرتبہ استعمال کی جانے والی ( ڈسپوزیبل)  اشیاء مثلاً پلیٹ ، کپ ، گلاس ، چمچ وغیرہ، ہوٹلوں یا ریسٹورنٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کی پیکنگ میں  استعمال ہونے والے پلاسٹک کی اشیا ، مائع اشیاء باندھنے کیلئے استعمال کئے جانے والے پاؤچ یا کپ، چیزوں کو ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی تھیلیاں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK