Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کوسٹا ریکا بھیجے گئے ہندوستانی تارکین وطن کا براحال

Updated: March 06, 2025, 1:30 PM IST | Inquilab News Network | Washington

ذلت ورُسوائی کا سامنا، ’’دہشت گرد‘‘جیسے القاب سے نوازا گیا، ہندوستان واپسی کیلئے ٹکٹ کا انتظام خود کرنے کا حکم۔

Indians relocated to Costa Rica are getting two loaves of bread a day. Photo: INN
کوسٹاریکا منتقل کئے گئے ہندوستانیوں کو کھانے کیلئے دووقت بریڈ ملتا ہے۔ تصویر: آئی این این

امریکہ سے ملک بدر کئے گئے ہندوستانی تارکین وطن جنہیں  فروری کے اواخر میں وسطی امریکی ملک کوسٹاریکا کی جیل میں منتقل کردیاگیاتھا، کو شدید دقتوں کا سامنا ہے۔ایک طرف جہاں انہیں  ’’دہشت گرد‘‘ جیسے لقب سے نوازا جارہاہے وہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ہندوستان واپسی کیلئے اپنے ٹکٹ کے اخراجات کا انتظام خود کریں۔
 ’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق انہیں  ۲۶؍ فروری۲۰۲۵ءکو یہاں منتقل کئے جانے کے بعد سے صوبہ پنٹاریناس میں کورریڈورس میں  واقع سنٹر فار ٹمپریری اٹینشن آف مائیگرنٹس (سی اے ٹی ای ایم)  کے ذریعہ قائم کئےگئے  شیڈ نما ڈھانچوں  میں رکھا گیا ہے۔ یہاں ہندوستانی تارکین وطن کے علاوہ چین، پاکستان، ویتنام، افغانستان اور دیگر ممالک کے شہری بھی رکھے گئے ہیں۔ 
 مذکورہ تارکین وطن کو کھانے کے نام پر دن میں ۲؍ بار بریڈ فراہم کیا جاتا ہے اور پینے کیلئے نلکے میں آنے والا پانی دستیاب ہے۔اس سے قبل جن تارکین وطن کو ہندوستان منتقل کیا جاناتھا ان میں سے کچھ کو پناما بھی بھیجا گیاتھا جہاں سے انہیں ایک شہری طیارہ کے ذریعہ ہندوستان بھیج دیا گیا۔ فروری ۲۰۲۵ء کے بعد سے اب تک ۳۴۴؍ تارکین وطن کو ہندوستان بھیجا جاچکاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK